مظلـــــوم صبیہ سیفی کے قاتلـــــوں کی گرفتــــــاری کا مطالبــــہ، جمعیۃ علماء ہند ضلع نظام آباد رینجر منڈل کے ذمہ داران کا احتجاج‘ تحصیلدار کو یاداشت

تازہ خبر تلنگانہ

نظام آباد : 6 ستمبر
(زین نیوز)
جمعیۃ علماء ہند ضلع نظام آباد رینجر منڈل نے اعلی حکام و حکومت ھند سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ رابعہ سیفی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرتے ہوئے پھانسی کی سزاء دی جائے

مولانا خالد صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند واراکین کی جانب سے مقامی تحصیلدار اور پولیس عہدیداروں کو ایک یادداشت پیش کی بعد ازاں وہ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صبیہ سیفی کے قتل پر اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان امن کا گہوارہ ہے،

اس امن کے گہوارے کی فضا کو مکدر کرنے کیلئے آئے دن شرپسندی کے واقعات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، ملک کی امن و شانتی کی برقراری کیلئے ظالموں کو کیفر کردار پہونچانا ضروری ہوتا ہے، ورنہ فضاء دن بدن بگڑتی جاتی ہے، دلی شہر کی رہنے والی صبیحہ کو جس بے دردی کے ساتھ درندہ صفت انسان نما جانوروں نے بدسلوکی کی، اور بے رحمی کے ساتھ سفاکانہ قتل کیا ہے، ان تمام قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہونچانا حکومت ہند کی سب سے اولین ذمہ د اری بنتی ہے

جمعیۃ علماء ہند ضلع نظام آباد رینجر منڈل کے ذمہ داران،حافظ افضل بیگ صاحب نے اپنے شدید غم و غصہ کے اظہار کے ساتھ جلد از جلد صبیحہ کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ اس دوران مفتی مدثرصاحب ڈاکٹر مقیم صاحب ارشد صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے