ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

تازہ خبر عالمی

نئی دہلی: زین نیوز ڈسک
2؍جنوری
ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔لکھوی کو ہفتہ کے روز پاکستان کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کرلیا ہے۔ لکھوی ، جو 26 نومبر ، 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے سلسلے میں 2015 سے ضمانت پر رہا تھا ،آج پاکستان کے پنچاب سے تعلق رکھنےو الے سی ٹی ڈی حکام نے حراست میں لیا ہےتاہم اس با ت کا انکشاف نہیں ہو پایا کہ لکھوی کو کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے ‘ عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے خلاف دہشت گردی کی تنظیموں کو فنڈنگ ​​دینے کے الزام میں لاہور کے سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام نے الزام لگایا کہ لکھوی ایک ہاسپیٹل چلا رہا تھا اور دہشت گردوں کی مالی اعانت کے لئے جمع کی گئی رقم کو استعمال کررہا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ لکھوی نے اپنے ذاتی اخراجات کے لئے بھی فنڈز کا استعمال کررہا تھالکھوی کے ساتھ اسکے معاونین ڈسپنسری سے رقوم اکٹھا کرکے دشت گردوں کی مالی اعانت کے لئے استعمال کرتے تھے۔کالعدم دہشت گرد تنظیم کاایل ٹی ٹی ای سے تعلق تھا ۔اور اس کا نام اقوام متحدہ کی ممنوعہ فہرست میں شامل تھاْلکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائیگا۔