ممتاز علمی وادبی معروف شخصیت انقلابی قلمکار نوجوان عالم دین مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی کو تہنیت

تازہ خبر تلنگانہ

جناب عبدالعزیز صدرایم پی جےتلنگانہ نے شال پوشی کی اور توصیف نامہ حوالہ کیا
نظام آباد:27؍فروری
(زین نیوز)
شہر نظام آباد کی ممتاز علمی وادبی معروف شخصیت انقلابی قلمکار نوجوان عالم دین مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء واستادعربی ادارہ مظہر العلوم نظام آباد کی مختلف دینی علمی سماجی خدمات پر ادارہ ادب اسلامی ہند شہر نظام آباد کی جانب سے تہنیت پیش کی گئ

جس میں مولاناموصوف کی خدمات پر مہاراشٹراناندیڑ کی تنظیم خادمین امت کی جانب سے معلم مدینہ حضرت مصعب ابن عمیر کے نام سے منسوب مثالی استاد ایوارڈ دییے جانے پر فرحت وشادمانی کااظہارکرتے ہوے جناب عبدالعزیزایم پی جے صدرتلنگانہ نے شال پوشی کی اور توصیف نامہ حوالہ کرتے ہوے دعائیں دیں

اس موقع پر محمد افضل الدین صدرعیدگاہ جدیدوقدیم کمیٹی محمدنصیرالدین موظف لکچرارونائب صدر جمعیۃ علماء ڈاکٹر صمدانی جنرل فزیشن کے علاوہ ادارہ ادب اسلامی ہندنظام آباد کے صدرعبداللہ اقبال ندیم و محمد شعیب الحق طالب محمد عبیداللہ ریاض تنہاء اور شہر نظام آباد بودہن نرمل ودیگر مقامات سے تشریف لانے والے شعراء کرام موجودتھے

اس موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے اللہ تعالی کا شکر اداکرتے ہوے اپنی ان دینی وملی خدمات کو استاد محترم مولانا سید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمۃ کی محنتوں کاثمرہ قراردیانیز اس حوصلہ افزای وتہنیت پر ادارہ ادب اسلامی کے تمام ہی ذمہ داران وکارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوے خواہش کی کہ ان کے حق میں اخلاص واستقامت کے لےء دعاگورہیں