ممتا کی کابینہ میں سات مسلم چہرے ۔ چار کابینہ ، ایک ا ٓزادانہ چارج اور دو وزیر مملکت

تازہ خبر قومی

کولکاتا:10 / مئی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے وزا کی حلف برداری کے بعد محکمہ کی تقسیم کرتے ہوئے اپنے پاس کئی اہم محکمہ جس میں داخلہ ‘ صحت پہاڑ کی ترقی‘ زمین اصلاحات، بازآبادکاری برائے رفیوجی ، و انفارمیشن و کلچرو شمالی بنگال ترقیاتی امور۔اس مرتبہ ممتا بنرجی نے وزارت اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم محکمہ کی ذمہ داری اپنے پاس رکھنے کی بجائے شمالی دیناج پور سے آنے والے غلام ربانی کو وزارت اقلیتی امور و مدرسہ کی ذمہ داری دی ہے ۔

ممتابنرجی کی وزارتی ٹیم 7 مسلم چہرے شامل کئے گئے ہیں ، جن میں چار کو کابینہ ، ایک کو آزادانہ چارج اور دو کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے ۔ ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈر فرہاد حکیم جو گزشتہ دس سالوں سے شہری ترقیات اور میونسپل امور سمیت کئی اہم محکمے کو سنبھال رہے تھے کو اس مرتبہ ٹرانسپورٹ اورہائوسنگ کا محکمہ دیا گیا ہے ۔

جب کہ جاوید احمد خان کو سول ڈیفنس اور محکمہ قدرتی آفات روک تھام کا چارج دیا گیا ہے ۔ وزیر مملکت آزادانہ چارج کے طور پر لائبریری اور ماس ایجوکیشن کا چارج سنبھالنے والے مولانا صدیق اللہ چودھری کو کابینہ کے وزیر کا چارج دیا گیا ہے ، مگر ان کو وہی محکمہ دیا گیا ہے ۔سابق آئی پی ایس آفیسرہمایوں کبیر کو ٹیکنیکل ایجوکیشن ، ٹریننگ اینڈ اسکیل ڈیولپمنٹ کا چارج دیا گیا ہے ۔

مرشدآباد سے آنے والے اخترالزماں کو محکمہ پاور میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے ۔ جب کہ مالدہ سے آنے والی یاسمین شبینہ کو وزیر مملکت برائے آب باشی، پانی کے راستے وشمالی بنگال ترقیاتی امورکا چارج دیا گیا ہے ۔حیرت انگیز کے طور پر پارتھو چٹرجی سے وزات تعلیم کا چارج لے کر برتیہ باسو کو اسکول تعلیم اور اعلی تعلیم کا چارج دیا گیا ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں :  کــــــورونا سے ہلاک‘ 40 افراد کی لاشیں دریا گنگا سے برآمـــــد

 

جب کہ پارتھو چٹرجی کو انڈسٹری، کامرس اینڈ انٹرپرائز، انفارمیشن تکنالوجی ، الیکٹرانک، و پارلیمانی امور کا چارج دیا گیا ہے ۔ سبرتو مکھرجی حسب سابق پنچایت، دیہی ترقی، پبلک انٹرپرائزکا محکمہ دیاگیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے اپنی وزارت میں کئی نئے چہرے کو شامل کیا ہے جس میں سابق کرکٹر منوج تیواری کو محکمہ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور محکمہ کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے ۔

نرمل گوش کوچیف وہپ ۔ تاپس رائے کوڈپٹی چیف وہپ پارتھو بھومک وزیر مملکت ہوں گے ۔ بمان بنرجی کو اسپیکر دوبارہ بنایا جارہا ہے ۔ آشیش بنرجی ڈپٹی اسپیکر ہوں گے ۔ اگر قانون نے اجازت دی تو عبد الکریم چودھری کوبھی اضافی ڈپٹی اسپیکر بنایا جائے گا ۔ ممتا بنرجی کی 43 رکنی وزارتی ٹیم میں 24 وزرا کو کابینہ ، 10 وزرا کو آزادانہ چارج اور 9 کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے ۔