الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی ہدایت پرجمعیۃ علماء کا وفد دورہ
مالی امداد کے علاوہ قانونی کارروائ کا تیقن
مختصررپورٹ : عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد تلنگانہ
ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیرخلیق احمد صابر کے ہمراہ جمعیۃ علماء نظام آباد اور بانسواڑہ کے ذمہ داران کا ایک وفد ایم آر ہاسپٹل خلیل واڑی نظام آباد پہونچ کر عبدالعزیزسے ملاقات کی
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے موضع میلارام منڈل نصراللہ آباد کے قریشی برادری سے تعلق رکھنے والے دونوجوانوں نے پلکل کے رہنے والے ایک غیر مسلم سے چند دنوں قبل گاے خریداتھا زخمی عبدالعزیز کے مطابق بتاریخ 27 جولای کو رات 9 بجے فون کرکے گاے والے نے ان احباب کو بلوایا اور گاے لے جانے کےلئےکہا جس پر انہوں نے کہا کہ اب رات کے وقت لے جانامناسب نہیں ہے کل صبح لے لیں گے لیکن گائے والے نے اصرارکیا اور آکر جانور لے جانے کی بات کہی
چنانچہ عبدالعزیز نے اپنے بھای محمد رجب علی کےساتھ ٹرالی گاڑی لے کر پلکل پہونچے جہاں جانور کو گاڑی پہ چڑھایاگیا اور کچھ دوری پر پٹرول پمپ پر رک کر ڈیزل دلوایا جارہا تھا کہ چند لوگوں نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی اپنے بھائی رجب علی کو مارکھاتا ہوا دیکھ کر عبدالعزیز نے اپنے ایک اور رشتہ دار بھای کو اطلاع دے دی اور یہ دونوں گاڑی کے ساتھ تیز رفتاری سے نکل پڑے کچھ فاصلہ پر ایک گڑھا تھا جس میں یہ لوگ گئےجونہی گرے اور چند لوگوں نے ان کا پیچھا کرتے ہوے پکڑا اور زدوکوب کیا اسی لڑائی میں محمد رجب علی ولد عبدالرشید نے مار کی تاب نہ لاکر دم توڈدیا

جبکہ عبدالعزیزوہاں سے راہ فرار اختیارکرنے میں کامیاب ہوگےء اور کسی طرح گھر پہونچ کر سب کو اطلاع دے دی اور موصوف کو نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں ان کے سر پر زیادہ چوٹ آی جس کی وجہ سے 14ٹانکے لگاے گئےعلاوہ ازیں ہاتھوں پیروں اور پیٹ ہر بھی کافی گہرے زخم آگےء محمد رجب علی کو دوسرے دن 28/جولای کو دوپہر نماز ظہر میں پوسٹ مارٹم کے بعد مکان لاکر نصراللہ آباد جامع مسجد میں نماز جنازہ پڑھی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آی جس کے واثین میں بیوہ اور پانچ بچے اور والدہ شامل ہیں
عبدالعزیزنے مزید اپنا بیان دیتے ہوے کہا کہ مجھے سرکاری ہاسپٹل میں علاج سے اطمینان نہیں ہوا اور میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہاتھا جس کی وجہ سے ایم آر ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور اب علاج تو اچھا ہورہا ہے لیکن ابھی بھی ہم اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ محسوس کررہے ہیں
اس موقع پر حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے زخمی نوجوان کی والدہ سے بات کرتے ہوے تسلی دی اور بروقت طبی امدادکے لئےکچھ مالی تعاون کیا نیز قانونی کارروای کاتیقن دلاتے ہوے ہرممکنہ تعاون کی بات کہی تاکہ ریاست تلنگانہ کے امن وامان کو برقراررکھاجاے اور ملک کی گنگاجمنی تہذیب کو مکدر ہونے سے بچایاجاے آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام اور انسداد موبلنچنگ کو یقینی بنایاجاے مقتول محمدرجب علی کو انصاف دلاکر زخمی عبدالعزیز کو مکمل طبی امداد فراہم کی جاے اور اس واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کراکے ظالموں کو کیفرکردار تک پہونچاے
اس موقع پر مولاناسید سمیع اللہ صدرجمعیۃ علماء نظام آباد جنرل سکریٹری مولانامولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی صاحب مولاناحسان احمد قاسمی مولاناعبدالرقیب قاسمی بانسواڑہ مفتی عبدالماجد قاسمی چندور کے علاوہ حافظ عتیق جناب افضل الدین صاحب جناب میراں نسیم صاحب ودیگر ذمہ داران موجودتھے
