موٹرسیکل گاڑیوں کو آگ لگانے کا واقعہ

بین الریاستی تازہ خبر مضامین

جگتیال 25؍جنوری
زین نیوز
جگتیال ضلع کےدھرم پوری منڈل کے دونور موضع میں گذشتہ درمیا نی شب نامعلوم افراد نے موتے وینکٹ سوامی والد لکشمی کانتم نامی شخص کےگھر پر رکھی ہوئی د و موٹرسیکل گاڑیوں کو آگ لگادی جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔گاڑیوں کے علاوہ کپڑے‘ وغیرہ بھی جل گئے۔ نامعلوم افراد نے گاڑیوں کو آگ لگا کر راہ فرار اختیار کی۔واقعہ کی اطلاع پاکر دھر م پوری پو لیس مقام واردات پر پہنچ گئی اور ایک مقدمہ درج رجسٹر ڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔