Traffic-Challan_0

موٹر سائیکل سوار خبردار ! زیر التواء چالانات پر دوہرے جرمانے

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:۔ 24/ ستمبر
(زین نیوز بیورو)

حیدرآباد کے گاڑی چلانے والے ہوشیار ہیں۔ٹریفک پولیس نے ان موٹر سائیکلوں پر توجہ مرکوز کی ہے جو بار بارٹر یفک کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور زیر التواء حالانات بروقت ادا نہیں کرتے ۔وہ دوہرے جرمانے وصول کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔موٹر و ہیکل ایکٹ کی کئی اہم شقوں کا استعمال ان لوگوں کے خلاف کیا جائے گا جو تین ماہ کے اندر جرمانے کی ادائیگی کے بغیر بار بار ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔
اس سلسلہ میں دوہرے جرمانے عائد کئے جائیں گے۔جب کہ بیطریقہ کار بغیر ہیلمٹ سفر کر نے رانگ سائیڈ پر گاڑی چلانے غیر قانونی پارکنگ سگنل جمپنگ، سیل فون ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ وغیرہ جیسی خلاف ورزیوں پر لاگو کیا جا تا رہا ہے ۔سٹی ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلہ میں ابتدائی مشق شروع کر دی ہے۔
اگر آپ بغیر ہیلمٹ کے سفر کرتے ہیں تو 100 جرمانہ، اس طرح جاری ای چالان ادا نہ کرنے کے تین ماہ کی مدت کے اندر بار بار خلاف ورزی کی صورت میں دوسری بار 200 اور تیسری بار 600 روپے جرمانے عائد کئے جائیں گے۔رانگ سائڈ ڈرائیونگ کے لئے آٹوز کا چارج 200 ، دوسری بار 600 اور تیسری بار 800 ، پہلی بار ہلکی گاڑیوں، بھاری گاڑیوں کے لئے 0 0 0 1 ،دوسری بار 1500 اور تیسری بار 2000 جر مانہ ہوگا۔
غیر قانونی پارکنگ کی صورت میں ٹو وہیلر اور آٹوز کیلئے 200 (اسٹیشن منتقلی کی صورت میں 350 ) جملہ 700 روپے ہلکی اور بھاری گاڑیوں کیلئے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری بار 1000 و 1200 اور 1700 جرمانہ ہوگا۔دریں اثناء ٹریفک پولیس نے ای پالیسی پر گہرائی سے مطالعہ کیا ہے۔ موٹر وہیکل ایکٹ کی بہت سی اہم شقوں کو نافذ کیا جائے گا جس کو اب تک استعمال میں نہیں لایا گیا ہے۔

موٹر سائیکلوں میں نظم وضبط بڑھانے اور سڑک حادثات کی روک تقام کیلئے اس پالیسی کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔