مہاراشٹراکے ہاسپیٹل میں آگ لگنے سے 10بچے فوت

تازہ خبر قومی

مہاراشٹرا:9؍جنوری
زین نیوز
مہاراشٹرا کےباندرہ میں مہیب آتشزدگی کے واقعہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں 10 نومولودہ بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلا ت کےمطابق ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں ہفتہ کی صبح آتشزدگی سے کم ازکم  10بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ یہ بچے دواخانے کے بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ( آئی سی یو یونٹ )میں تھے ہفتہ کی صبح2؍بجے یونٹ میں سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔ انتہائی نگہداشت یونٹ میں ڈیوٹی پر مامور نرسوں نے دیکھا کہ کمرے سے دھواں نکل رہا ہے۔ فوری طورپر نرسو ں​ نے اسپتال کے اہلکاروں کو چوکس کردیا۔جس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی اس وقت آئی سی یو یونٹ میں  17بچے تھے جن میں سات بچوں کو بچالیا گیا ہے ۔۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا