نرمل میں مزارشریف ابراہیم الدولہ (دھونسہ ) کی فنسنگ ڈھادینے کا واقعہ۔مسلمانوں کا شدید احتجاج

بین الریاستی تازہ خبر

نرمل4؍جنوری
زین نیوز
نرمل ضلع کے نرمل ٹاون کے محلے سرد محل کی رو ڈ پر واقع مزار ابراہیم الدولہ (دھونسہ ) کی مزار شریف کے روبرو خالی اراضی پر اس محلے سرد محل کے کو نسلر محمد سلیم نے نرمل ٹاون کی مسلم کونسلرس کے تعاون سے (نا کہ بندی) گار کی خاردار کڑیاں ںنصب کی گئیں تھی۔ آج صبح فجر کی اذاں سے قبل نامعلوم افراد نے اس مزار شریف کی نا کہ بندی گار کی خاردار کڑیاں ڈھا دیں۔اور اس حدود میں موجود ایک ٹھیلے کو بھی مسمار کر دیا اس واقع کی اطلاع صبح  عام ہوتے ہی نرمل ٹاون کے نوجوانان جمع ہو گے اور نرمل ٹاون میں بلا وابستہ پارٹی مسلم کونسلرس نے اس احتجاج میں حصہ لیا جو نرمل ٹاون کی تاریخ میں پہلی بار ہے اس احتجاج میں ٹی آریس پارٹی کے نایب چیر پرسن بلدیہ شیخ ساجد ، عبدالمطین کونسلر ، محمد سلیم کونسلر ، محمد انور ، کے علاوکانگریس پارٹی کے کونسلر محمد توحید الدین عرف رفوں ، عمران اللہ کونسلر ، مجلس اتحا دالمسلین پارٹی کے کونسلرس محمد مجا ہد علی ، سید ابرار حسین ، معاون رکن بلدیہ سید مظہر کے علاوہ مجلس اتحا دالمسلمین پارٹی کے حلقہ اسمبلی نرمل کے صدر عظیم بن یحی ، سابقہ کونسلر رفیع احمد قریشی ، ٹی آریس پارٹی کے قاید عبدالحبیب جیلانی کے علاوہ مفتی کلیم الدین ، مفتی مولانا احسان شاہ قاسمی ، مولانا عبدالعلیم فیصل قاسمی ، موجود تھے ان معزیزین شہر نے مزاد ابراہیم الدولہ (دھونسہ ) سے ایک جلوس نکالا اور یہ ضلع کلکٹریٹ آفیس پہنچ کر ضلع کلکٹر آفیس کے روبرو دیڑھ گھنٹہ تک گا ڑیوں کور وک دیا نظام آباد و عادل آباد جانے والی گاڑیاں طویل قطا ر میں روکی رہی محکمہ پولس کے عہدیداران نرمل ٹاون سرکل انسپکٹر آف پولس ین سرینواس ریڈی ،سون سرکل انسپکٹر آف پولس یل جیون ریڈی کے علاوہ نرمل ٹاون و نرمل رورل کے علاوہ دیگرمنڈل کے سب انسپکٹر آف پولس موجود تھے احتجاجیوں او معزیزین شہر کے وفد نے ضلع کلکٹر نرمل مشرف علی فاروقی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور مجلس بلدیہ کے کمشنر کے رویہ کے خلاف بر ہمی کا اظہار کیا اور اس درگاہ کی حصار بندی کرنے کا مطالبہ کیا ان کے اس مطالبہ پر ضلع کلکٹر نرمل مشرف علی فاروقی نے محکمہ آرکیا لوجیکل سے سروے رپورٹ طلب کر تے ہوے دو یوم کے اندر ابراہیم دولہ (دھونسہ ) کی مزار شریف کے احا طہ میں کمپاونڈ وال کےتعمیری کاموں کے لے5 لاکھ روپیہ فنڈ مختص کرنے کا اشارہ دیا نرمل ٹاون کے مسلم نو جوان جو جذبات سے بے قابو تھے کمشنر بلدیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور مجلس بلدیہ کے دفتر کا بھی گھیراو کرنے کے لے گیٹ میں گھس رہے تھے کے محکمہ پولس کے عہدیداروں نے انھیں مجلس بلدیہ کے دفتر میں گھس نے سے روک دیا زیر نظر تصویر میں نرمل ٹاون کے محلے سر دمحل کے حدود میں واقع مزار ابراہیم الدولہ (دھونسہ ) کے مزار شریف کے حدود میں ناکی بندی کے ڈھا دے جانے کے بعد نرمل ٹاون کے تمام سیاسی پارٹیوں کے مسلم کونسلرس و پارٹی قایدین نے احتجاج میں حصہ لیا زیر نظر تصویر میں دیکھے جا سکتے ہیں