عبدالقیوم شاکرالقاسمی جنرل سکریٹری جمیعۃ علماء نظامآباد
نظام آباد/17مئی
زیننیوز
گذشتہ ایک ہفتہ سے اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور حیوانیت پرمبنی حملے اور انسانیت کو شرمسار کرنے والی بمباری کی
جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد پرزور الفاظ میں شدیدمذمت کرتے ہوے عرب حکمرانوں حکمرانوں اور ا حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہیکہ وہ اس سلسلہ میں آگے آئیں نیز مسلمانوں سے خواہش ہیکہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں مسجد اقصی کے تحفظ اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے بطور خاص دعاؤں کا اہتمام کریں
ہم اپنی بساط کے مطابق مظلوموں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں اللہ کا گھر اوروہ بھی قبلہ اول جہاں اللہ کے نبی علیہ السلام نے 16 ماہ تک نماز ادا کی ہوں اس گھر کو ڈھانے اور قابضانہ طور پر حاصل کرنے کے لۓ آج مختلف دشمن متحد ہوکر خدا کے اس گھر کوڈھانے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں جس کے لئے وہ تمام انسانی حدودکو پامال کرکے انسانیت سوز حملے کررہے ہیں یہاں تک کہ چھوٹے معصوم بچوں اور کمزور عورتوں کو تک نشانہ بنایا جارہا ہے حقوق انسانی کمیشن کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں پیش رفت کریں اور اسرائیل دہشت گرد کی ان ظالمانہ کارروائیوں پر روک لگائے۔
اسی طرح ہمارا یہ حق بنتا ہیکہ ہم اسرائیلی مصنوعات کاب بائیکاٹ کرکے اس کی معیشت کو زوال دکھائیں ساتھ ہی ساتھ اپنی اجتماعی وانفرادی دعاؤں کے ذریعہ باری تعالی کی مددونصرت کو آواز دیں ان شاء ُاللہ جب تک ان فلسطینی مسلمانوں اور ہمارے جانوں میں سانس ہے تب تک ہم ان حمایت میں کھڑے رہیں گے
اس موقع پرشہید فلسطینیوں کے حق میں ہم دعاگوہیں کہ اللہ پاک ان کی اس جرآتمندانہ شہادت کو قبول کرکے تمام ہی فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت فرمائے اور دشمن کو اس دنیا میں ہی پوری انسانیت کے سامنے ہزیمت وشکست اور ذلت ورسوائ مقدرفرماے