ٹیچر کی سرزنش سےدسویں جماعت کے طالبعلم کی خودکشی

بین الریاستی تازہ خبر

وقارآباد :6؍فروری
زین نیوز
تلنگانہ ریاست کے وقارآباد ضلع کے کلکا چیرالہ منڈ ل میں حدود میں واقع گلہ پور موضع میں دسویں جماعت کے طالبعلم کی خودکشی نے موضع میں سنسی پیدا کردی۔بتایا جاتا ہے کہ سولہ سالہ ہری کرشنانے ٹیچر کی سرزنش سے مایوس ہوکر پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرلی یہ لڑکا سالویٹ ہائی اسکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھارمیش نامی ٹیچر نے اس کی سرزنش کی تھی جس مایوس ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا جس نے جبری طور پر مرنے سے پہلے ایک خودکشی نوٹ بھی تحریر کیا تھا جس میں اسکا تذکرہ کیا لڑکے کی والد کی شکایت پر متعلقہ پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔