پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادمسترد۔

تازہ خبر عالمی

قومی اسمبلی تحلیل۔90 دنوں میں انتخابات
نئی دہلی :3؍اپریل
(ا ے ایم این ایس)
پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نےڈپٹی سپیکر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین اور پاکستان کے قواعد کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرتے ہوئے اسے آئین کے آرٹیکل 5 کے خلاف قرار دیا

انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے خلا ف اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک8؍مارچ کو پیش کی تھی عدم اعتماد کی تحریک آئین ‘ قانون اور رولز کے مطابق ہونا ضروری ہے کسی غیر ملکی طاقت کو یہ حق نہیں کہ وہ ساز ش کے تحت پاکستانی عوام کی جانب سے منتخب کی گئی حکومت کو گرائےوزیر قانون نے جو رولز اٹھائے ہیں وہ درست اور Validہیں
لہذا میں رولنگ دیتا ہوں کہ تحریک عدم اعتماد کی قرار دادآئین اور قومی مطالبات آزادی سے منافی ہے اور رولز اور ضابطہ کے خلاف ہے یہ قرار دا د میں مسترد کرتا ہوںDisallow کرنے کی رولنگ دیتا ہو ںایوان کی کارروائی روک دی جاتی ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کی شق 54کے تحت تصدق کرتا اختیار ات کو بروئے کار لاتے ہوئےاجلاس کو برخواست کرتاہوں ۔

و ہیں پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اور الیکشن کا مطالبہ کیا۔ صدر مملکت نے عمران خان کی سفارش پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔تاہم عمران اس وقت تک نگراں وزیراعظم رہیں گے۔

تحریک عدم اعتماد کی مستر د کیے جانے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام ڈپٹی سپیکر کے فیصلے سے خوش ہیں۔ ملک الیکشن کے لیے تیار ہو جائے۔ اب عوام فیصلہ کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

عوام فیصلہ کرے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط۔ صدر سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کرنے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف غیر ملکی سازش کی جا رہی ہے۔ منتخب حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شدید برہم ہو گئیں۔ انہوں نے عمران خان کو پاگل اور جنونی کہا ہے۔ مریم کا کہنا ہے کہ سزا نہ ہوئی تو جنگل راج آئے گا۔ کسی کو آئین سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔ اسی دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران نے آئین توڑا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 90 دنوں میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ وزیر فواد چوہدری نے بھی یہ اطلاع دی ہے۔