پنجاب اسمبلی میں اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے خلاف قرارداد منظور

تازہ خبر قومی

قرارداد منظور کرنے والی پنجاب ملک کی پہلی ریاست

نئی دہلی : 30؍جون
(زیڈ ایم این ایس)
پنجاب اسمبلی نے جمعرات کو اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے خلاف ایک قرارداد منظور کی، جس کی اپوزیشن بی جے پی نے مخالفت کی۔ اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے خلاف قرارداد منظور کرنے والی پنجاب ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔
اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہوئے، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے اگنی پتھ اسکیم کے یکطرفہ اعلان پر پنجاب سمیت تمام ریاستوں میں بڑے پیمانے پر ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

"” قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب ودھان سبھا سختی سے محسوس کرتی ہے کہ جس اسکیم میں نوجوانوں کو صرف چار سال کی مدت کے لیے صرف 25 فیصد تک ہی برقرار رکھا جائے گا، نہ تو قومی سلامتی اور نہ ہی اس ملک کے نوجوانوں کے مفاد میں ہے۔
مان  نے کہاکہ ، "اس پالیسی (اگنی پتھ) سے ان نوجوانوں میں عدم اطمینان پیدا ہونے کا امکان ہے جو زندگی بھر قوم کی مسلح افواج کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔”

جون میں، پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت سے اگنی پتھ اسکیم کو فوری طور پر واپس لینے کے لیے کہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ریاستوں کو مرکز کی نئی فوجی دفاعی بھرتی اسکیم کے خلاف قراردادیں پاس کرنی چاہئیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد جوانوں نے قوم کی مسلح افواج میں خدمات سرانجام دیں اور ان میں سے بہت سے جوان ہر سال ملک کی سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

"قرارداد میں  کہا۔ کی پنجاب کے نوجوان ہندوستانی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کو فخر اور اعزاز سمجھتے ہیں اور اپنی بہادری اور حوصلے کے لیے مشہور ہیں۔ اس اسکیم نے پنجاب کے بہت سے نوجوانوں کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے جو مسلح افواج میں باقاعدہ فوجی کے طور پر شامل ہونے کے خواہشمند تھے۔