پنچایت سکریٹری کی خودسوزی

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال یکم؍فروری
زین نیوز
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع ملیال منڈل کے موضع رامنا پیٹ پنچا یت سکریٹری کی مشتبہ موت واقع ہوگئی ۔ ملیال منڈل کےرامنا پیٹ گرام پنچایت میں بحیثیت پنچایت سکریٹری خدمات انجام دینے والی کوما لتا کی نعش مکان کے حمام خانہ( باتھ روم )سے برآمد ہوئی نعش مکمل طورپر جلی ہوئی تھی۔بتایا جا تا ہے کہ کوما لتا نے اپنے جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا لی۔ افراد خاندان کی شکایت پر ملیال پولیس جائے واردا ت پر پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرکرلیا۔ملیا ل پولیس یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا یہ خودسوزی ہےیا کسی نے کہیں قتل کرکے نعش کو جلاتو نہیں دیا؟‘پنچایت سکریٹری کی موت پر موضع کی عوام کی جانب سے کئی ایک شکو ک وشبہات کا اظہار کیا جارہا ہےمزید تفصیلات کا ملنا باقی ہے