چھلہ مبارک کی اراضی کے تحفظ کا مطالبہ ۔حکام سے نمائندگی

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:3؍فروری
زین نیوز
صدرمجلس جگتیال یونس ندیم نے آر ڈی اوجگتیال مادھوری سے پرانی پیٹ میں واقع چھلہ مبارک کی اراضی کے تحفظ کامطالبہ کیا۔وہ صدر انتظامی کمیٹی مسجد پرانی پیٹ عادل الدین مقامی مجلسی قائدین سمیر الدین آزاد، حافظ افضل کے ساتھ آر ڈی اوسے انکے چمبر میں ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ پرانی پیٹ میں واقع چھلہ مبارک کی زمین موقفہ ہے اور مسجد کمیٹی اس کی حصار بندی کررہی ہے لیکن اس سے متصل کامپلکس کے مکین تعمیری کاموں میں مداخلت کررہے ہیں انہوں نے آر ڈی او سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہوئے پولیس کی نگرانی میں حصار بندی کے کاموں کو مکمل کروائیں۔یونس ندیم نے اس موقع پرٹاور سرکل میں کروڑوں روپے کی اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کی تفصیلات سے واقف کروایااور کہا کہ ریاستی حکومت نے انڈومنٹ، اوقافی اور کرسچن مشنری کی جائیدادوں اور اراضیات کی تفصیلات کو دھرانی پورٹل میں اندراج کرنے کی ہدایت تودی لیکن جگتیال ضلع میں یہ کام ندارد ہےجس کے نتیجہ میں آئے دن اوقافی جائیدادوں سے متعلق تنازعات پیدا ہورہے ہیں جس پرخاتون آر ڈی اونے تیقن دیا کہ عہدیداروں کی ایک ٹیم بہت جلد ضلع کے مختلف اوقافی جائیدادوں اور اراضیات کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی مکمل تفصیلات کو دھرانی پورٹل میں درج کرے گی۔قبل ازیں وفد نے کمشنربلدیہ جگتیال ماروتی پرساد سے بھی نمائندگی کرتے ہوئے مناسب انصاف کا مطالبہ کیا