واشنگٹن:9؍جنوری
زین نیوز ڈسک
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا ہے۔حالیہ ٹویٹس کے پر گہری نظر کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تین ٹوئٹس کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طورپر بندکرنے کا اعلا ن کیا ہے ۔ واضح رہے کہ کیپٹل ہل منعقدہ امریکی کانگریس ‘ اور سینٹ کے اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے دھاو ااور پر تشدد مظاہرے میں چار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔جس کے بعد ٹوئٹر نے امریکی صدرٹرمپ کا اکاونٹ12گھنٹوں کے لئے بند کردیا تھا
