حیدرآباد۔24/اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
راچہ کونڈا پولیس کمشنر مسٹر مہیش مرلی بھاگوت نے کہا کہ راچہ کونڈا پولیس کمشنریٹ حدود میں کرفیو قوانین کی خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ کمشنریٹ حدود کے 43 علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کۓ گۓ ہیں
جہاں پولیس عملہ شام 8 بجے سے صبح 5 بجےتک خدمات انجام دے رہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ کرفیو کے قواعد کی خلاف ورزی کر نے پاداش میں اب تک 200 مقدمات درج رجسٹر کۓ گۓ ہیں۔
انھوں نے بتا یاکہ صرف ہفتہ کے ایک ہی دن ماسک نہ پہنے کی پاداش میں 16،000 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رات8 بجے تک تقریبا 90 فیصد دکانات ،شراب خانے اور دفاتر بند کردۓجا رہے ہیں۔
کمشنر پولیس نےعوام سے کی کرفیو قوانین کی پابندی کرنے کی خواہش کی ہے۔
