طالبات کی جانب سے درخواست دائر
نئی دہلی ؛16؍مارچ
(زین نیوز)
کرناٹک ہائی کورٹ کے اسکولوں کےمیں حجاب پہننے کی اجازت دینے سے انکار کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔کرناٹک میں حجاب پا بندی معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف طالبات کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ہولی کی تعطیلات کے بعد اسکول کی کلاسوں میں حجاب پہننے کی اجازت دینے سے انکار کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این وی رمنا، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڈے کی عرضیوں کا نوٹس لیا جو طالبات کی طرف سے پیش ہو رہے تھے
The Supreme Court agreed to list for hearing after Holi vacation the pleas challenging the Karnataka HC verdict which uphold the hijab ban #Hijabrowverdict #HijabVerdict #SCtoconsiderpleasagainstKarnatakaHCorderhttps://t.co/d3HVn2KwrJ
— Deccan Chronicle (@DeccanChronicle) March 16, 2022
طالبات کی جانب سے ایڈوکیٹ نے ہیگڑے اور دیودت کامت نے سپریم کورٹ سے جلد سماعت کی استدعا کی، لیکن عدالت نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت ہولی کی تعطیلات کے بعد کی جائے گی ۔ہیگڑے نے بنچ کو بتایا کہ معاملے کی فوری سماعت کی ضرورت ہے۔بہت سی لڑکیاں ہیں، جنہیں امتحانات میں شریک ہونا ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کو اپنے ایک فیصلے میں اسکولوں میں حجاب پہننے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حجاب اسلام میں ضروری مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
