کسانوں نے لال قلعہ احاطہ میں داخل ہوکر اپنا جھنڈا لہرادیا

تازہ خبر قومی

نئی دہلی26؍جنوری
زین نیوز ڈیسک
مرکز کی جانب سے لائے گئے زرعی قوانین کو لیکر گذشتہ 65دنوں سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے اور کسان مسلسل  زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے۔یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے مشروط اجازت کےبعدٹریکٹر ریلی نکالی کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران مکربا چوک، ٹرانسپورٹ نگر، آئی ٹی او اوراکشردھام سمیت دیگرمقامات پر ہوئے تصادم کے درمیان آئی ٹی او پر ٹکراو کے دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے لال قلعہ احاطہ میں داخل ہوکر اپنا جھنڈا لہرادیا۔ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسان سنگھو اور ٹکری بارڈر پر پولیس بیریکیڈ کو توڑتے ہوئے دہلی میں داخل ہوئے۔ اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی۔اسی درمیان آئی ٹی او پر ٹکراو کے دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے لال قلعہ احاطہ میں داخل ہوکر اپنا جھنڈا لہرادیا۔ پندرہ اگست کو جس مقام پر جھنڈا لہرایا جاتا ہے اس کے پاس ہی کسانوں نے اپنا پرچم لگادیا۔ پولیس نے کسانوں کی بھیڑ کو انڈیا گیٹ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج بھی کی۔ آئی ٹی او پر شدید ٹکراو میں کئی کسانوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیںسنگھو بارڈر سے بیریکیٹ توڑ کر آگے بڑھے کسانوں کا ٹرانسپورٹ نگر اور مکربا چوک پر ٹکراو کے بعد آئی ٹی او پر زبردست تصادم ہوا۔۔ فی الحال آئی ٹی او پر صورت حال قابو میں ہے۔