کورونا کے بڑھتے معاملات :تلنگانہ کے ابراہیم پٹنم منڈل میں ازخود لاک ڈاؤن

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:6؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع میںابراہیم پٹنم میں کورونا سے تین افراد کی موت کے بعدآج منڈل مستقر پر آج؍21اپریل تک
پنچائت کورننگ باڈی کے اجلاس میں موضع میں لاک ڈاون کے نفاذ کی قرار دادمنظور کی گئی ہےتا کہ کورونا کی دوسری لہر کے زیر اثرکووڈ -19 کے مثبت کیسس پر قابو پایا جا سکےاس قرار داد کے ساتھ ہی موضع میں فوری اثر کے ساتھ لاک ڈاؤن نفاذعمل میں لایا جو 21؍اپریل تک گورننگ باڈی کی جانب سے تدوین کرد ہ شرائط و قواعد کے تحت نافذ رہے گا

پنچائت کی گورننگ باڈی نے گاؤ ں میں  ہوٹلوں ، سیلون ( حجامت خانوں ) اور ٹفن سنٹرز کو مکمل طورپر بند اور جنرل اسٹور س‘ ترکاری و کرانہ شاپس کو صبح 6بجے سے 11بجےدن کھلی رکھنے کی چھوٹ دی ہے
اگر کسی ہوٹل کے روبرو اسٹولس‘ کرسیاں ‘ ڈالنے پر 500؍روپئے جرمانہ‘ اور 11؍بجے کے بعد دکانیں کھولنے پر1000؍ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائیگا
ساتھ ہی گورننگ باڈی نے گاہکوں کوود-19 کے اصو لوں پر سختی سے عمل کرنے اور لازمی طورپر چہرے پر ماسک لگانے وجسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت ۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت معاملات کوروکنے کےلئےپنچائت کورننگ باڈی نے بطور احتیاط یہ اقدام اٹھا یا ہے۔گورننگ باڈی نے خبر دارکیا کہ اگر چہرے پر ماسک لگانے میں کوتاہی برتی جاتی ہے تو پھرایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔
اس اجلاس میں پنچائت سکریٹرز بھی موجودتھے جو اجلاس کے ممبر سکریٹری ہوا کرتے ہیںواضح رہے کہ ضلع جگتیا ل میں ملا پورمنڈل میں سرپور موضع میں دو دن قبل از خود لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا