حیدرآب29؍جنوری
زین نیوز
حیدرآباد: نامپلی کی خصوصی عدالت نےحلقہ اسمبلی گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ کو دو سا ل قید کی سزاسنائی۔ واضح رہے ڈسمبر2015میں عثمانیہ یونیورسٹی میں بعض طلبہ تنظیموں کی جانب سے بیف فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھاجس کی اطلاع پاکر راجہ سنگھ نےعثمانیہ یونیورسٹی کیمپس پہنچ کرہنگامی آرائی کرتے ہوئےفیسٹول کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی تھی اس دوران مداخلت پر پولیس عملہ کے ساتھ بھی انھوں نے بد سلوکی تو انھیں حراست میں لیکر بولارم پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا جہاں انکے خلاف ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکےعدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں زیر دوراں تھاکہ پولیس نے انکے خلاف مصدقہ شہواہد کے ساتھ فرد جرم پیش کیا۔جہاں فاضل مجسٹریٹ نے فریقین کی سماعت کے بعد ثبوتو ں کے ثابت ہونے پر بی جے پی ایم ایل اے کو مجرم گردانتے ہوئے دوسال قید کی سزاء سنائی
