ہائی کورٹ کے رہنمایانہ خطوط پرتلنگانہ حکومت کا کل سے اسکولوں کی کشادگی کا فیصلہ

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:31؍اگسٹ
(زین نیوز)
حکومت نے تلنگانہ کے تمام تعلیمی اداروں کو یکم ستمبر 2021 سے کوویڈ اصولوں کے مطابق فزیکل موڈ(جسمانی) میں کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں اسکولوں کا آغاز معمول کے مطابق یکم ؍ستمبر سےہونگے اورباقاعدہ کلاسوں کا آغاز ہوگا۔اس ضمن میں سندیپ کمار سلطانیہ سیکریٹری حکومت تلنگانہ میمو نمبر 3724/SE.Prog.II/Al/2O21 مورخہ : 2021-08-31جاری کیا گیا ہے
ایڈووکیٹ جنرل آف تلنگانہ نے 2021 کے ڈبلیو پی (پی آئی ایل) نمبر 98 میں ا سکول کھولنے سے متعلق جاری کردہ تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے بارے میں آگاہ کیا ہے

سرکاری رہائشی اسکول ، سماجی بہبود کے اسکولوں اور قبائلی فلاحی اسکولوں کے علاوہ دیگر تمام سکولوں کو 1 ستمبر 2021 سے کھولنے کی اجازت ہے

کسی بھی بچہ کواسکول مینجمنٹ کی طرف سے جسمانی طور پر آف لائن کلاسز میں شرکت کے لیے مجبور نہیں کیا جائے۔ اگر اس کے والدین اس بچے کوا سکول بھیجنے کے لیے تیار نہیں ہیں

 

حکومت نے اسکول انتظامیہ پر چھوڑ ا ہے کہ وہ تعلیمی نظام  یا تو آف لائن یا صرف آن لائن اپنے حساب سے طئے کرلیں۔ یا دونوں کلاسیں بھی چلاسکتے ہیں

حکومت کے حکمنامہ کے مطابق اسکول کی انتظامیہ کی جانب سےاولیائے طلباءسے حاصل کردہ کسی بھی اعتراف نامہ کے باوجودطلباء اگر اسکول میں رہتے ہوئےکسی طالبعلم کے وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں ا سکول انتظامیہ پر قانونی چارہ جوئی نہیں کی جاسکتی ہے ۔ کوئی قانونی اہمیت نہیں ہوگی "۔

ڈائریکٹرا سکول ایجوکیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز مرتب کریں تمام طلباء کی صحت کی ضمانت کیلئے معیاری حفاظتی تدابیراختیار کی جائیں اور اسکولس کے آغاز کے اندرون ایک ہفتہ پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے ذریعہ اس کی بڑے پیمانے پر تشہیرکریں