نئی دہلی: 28؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے آج قومی دارالحکومت نئ دہلی میں صدر کل ہند کانگریس سونیاگاندھی ملاقات کی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی کی حیثیت تیسری مرتبہ عہدہ کاجائزہ لینے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی جنہوں نے سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پہنچ کرملاقات کی اس موقع پر سابق صدر کانگریس راہل گاندھی بھی موجود تھے۔اس ملاقات کو اس لۓ بھی اہمیت حاصل ہوئ جبکہ ممتا نے وزیراعظم نریندر مودی سے منگل27/جولائ کو ملاقات کی تھی۔
دونوں کی آج کی اس میٹنگ کے بہت سے سیاسی معنی نکالے جا رہے ہیں۔ممتا بنرجی دہلی کے پانچ روزہ دورےپر ہے۔

ممتا۔سونیاملاقات کو لیکر سیاسی حلقوں میں ایک نئ بحث چھڑ گئ ہے۔ملاقات کے بعد ممتا نےبی جے پی کے خلاف سیکولر اپوزیشن کو آپس متحد ہونے دیا۔ سونیا۔ ممتا کی یہ ملاقات کئی طرح سے اہم ہے۔
10 جن پتھ میں ملاقات کے بعد ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ ملاقات "انتہائ کارآمد” رہی اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں اس سے مثبت نتائج پرآمد ہونگے۔سونیا سے ملاقات کے بعد10 جن پتھ پر منتظرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے انہیں اپنی رہائش گاہ پر چائے پر مدعو کیا تھا اس دوران "ہم نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا”۔یہ ایک کارآمدملاقات تھی۔جس کے امید ہے کہ مستقبل قریب میں اس کا مثبت نتائج سامنے آیں گے۔ممتاکے اس 5 روزہ دورہ دہلی کے پروگرام میں وزیر اعلی دلی اروند کیجریوال کے بشمول متعددلیڈروں سے ملاقاتیں شامل ہے۔
