حیدرآباد : یکم؍جنوری
(ایجنسیز )
تلنگانہ حکومت نے گھریلوصارفین کے لیے 13 ماہ کے پانی کےبل کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی مناسبت سےدحیدرآبادمیٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے ایک بیان جاری کیا۔ حکومت کے احکامات کے مطابق واٹر بورڈ نے جی ایچ ایم سی حدود میں تمام گھریلو صارفین بشمول کثیر المنز له عمارتوں اور بلک صارفین کے لیے دسمبر 2020 سے دسمبر 2021 تک 13ماہ کے لیے بل معاف کئے ہیں۔
پانی کے بلوں کا اطلاق صرف ان صارفین پر ہوتا ہے جو ماہانہ 20,000 لیٹر استعمال کرتے ہیں۔ اور اضافی پانی استعمال کرنے والوں کو بل ادا کرنے ہوں گے ۔ حکومت کے اس فیصلے سے واٹر بورڈ کو 400 کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ، دسمبر 2020 سے پہلے 13 ماہ کی مدت کے لیے زیر التوا بقایا جات پر کوئی سود یا جرمانہ نہیں لگایا جاۓ گا اور مستقبل کے بلوں سے الگ بل کیا جاسکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے علاوہ ، واٹرسیس جو صارفین نے پہلے ہی معافی کی مدت کے دوران ادا کیا ہے اسے مستقبل کے بلوں میں ایڈ جسٹ کیا جا سکتا ہے۔ دسمبر 2020 میں ، حکومت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں ہر گھر کو مفت پینے کا پانی فراہم کرنے کی اسکیم شروع کی ۔ کل 9,84,023 مستفیدین تھے جن میں سے 50 فیصد نے آ دھارلنک کے عمل مکمل کیا ہے
