دو آر پی ایف جوان خاتون اور اس کے بچے کے لیے مسیحا بنے

تازہ خبر قومی وائرل خبریں
چلتی ٹرین سے گرنے والے ماں بیٹے کی جان بچائی، ویڈیو دیکھیں
ممبئی:۔2؍نومبر
(زیڈ این این ایس)
ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کےعہدیدار ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں کے لیے مسیحا بن کر سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے سامنے آیا ہے۔ جہاں آر پی ایف کے جوانوں نے مسیحا بن کر ایک خاتون اور اس کے بچے کو موت سے بچایا۔
 مانکھرد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر، دو آر پی ایف عہدیداروں نے ایک خاتون اور اس کے بچے کو بچایا جو مسافروں کے ہاتھا پائی کے درمیان چلتی ٹرین سے گر گئے تھے۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور لوگ دونوں جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کر رہے ہیں۔

دراصل نیوز ایجنسی اے این آئی نے اپنا ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دونوں نوجوان اپنی جان دے کر خاتون اور اس کے بچے کو موت کے منہ سے بچاتے ہیں۔
خاتون اپنے بچے کے ساتھ اس اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہوتی ہے لیکن لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے اس کا توازن بگڑ جاتا ہے اور وہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہی چلتی ٹرین سے گر جاتی ہیں۔ اس کے بعد آر پی ایف کا ایک جوان چھلانگ لگا کر بچے کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچاتا ہے۔
 اسی دوران جب خاتون بھی ٹرین سے گرتی ہے تو ایک اور جوان نے اسے بھی بچالیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ خود آر پی ایف جوان ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی شیئر کیا جا رہا ہے۔