رکن جماعت اسلامی جگتیال شیخ سراج احمد کا انتقال

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:2؍ا گسٹ
(زین نیوز)

یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کی شہر جگتیال کی مشہور و معروف شخصیت رکن جماعت اسلامی جگتیال وپارٹرنر‘ یس کے ٹریڈرس شیخ سراج احمد ولد شیخ بندگی موظف سپرنڈنٹ آف پوسٹ‌آفس و رکن جماعت ورنگل‘ کا بعمر 55سال انتقا ل ہوگیا وہ گذشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانے میں زیر علاج تھے۔

انتقال کے بعد میت کو حیدرآباد سے جگتیال لایا گیا دفتر جماعت اسلامی ہند جگتیال میں دیدار کے لئے رکھا گیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نما ز عصر جامع مسجد جگتیال میں مولانا رحمت اللہ شریف صاحب‘ سابق امیر حلقہ آسام جماعت اسلامی ہند۔آسام نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں کیثر ترتعداد میں سوگواروں نے شرکت کی تدفین مسجد مقبرہ سے متصل قدئم قبرستان میں عمل میںآئی۔

مرحوم‘ ملنسار‘ خوش مزاج او ر خوش طبع تھے‘ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا شیخ عدنان احمد شامل ہے‘ مرحو م ‘سابقہ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی جگتیال محترمہ عرشیہ کوثر صاحبہ کے شوہراور مالک رائیکل فنکشن ہال شیخ ریاض احمد انجینئر کے حقیقی بھائی تھے

مذہبی ‘ سیاسی‘ تنظیمی جماعتو ں کے ذمہ داران نےشیخ سراج احمد کے سانحہ ارتحا ل پر تعزیت کا اظہار کیا