نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی میں ماخوذ ہوم گارڈ قصوروار

تازہ خبر تلنگانہ

30سال قید با مشقت اور 50؍ہزار جرمانہ
حیدرآبادنامپلی فوجداری عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ۔
حیدرآباد:4؍اگسٹ
(زین نیوز)
حیدرآباد نامپلی کی فوجداری عدالت نے سی سی ایس سے وابستہ ہوم گارڈ کو عصمت ریزی کے واقعہ میں ملو ث ایک مقدمہ میں مجرم گردانتے ہوئے 30سال قید بامشقت اور 50ہزار روپئے جرمانے کی سزا ء سنائی

سرکل انسپکٹر پولیس تاکا رام گیٹ پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ 40سالہ ملکا ارجن نامی ہوم گارڈ جو سی سی ایس میں بحیثیت ہوم گارڈ خدمات انجام دے رہا تھا 18؍فروری کو اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک 16 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا ارتکاب کیا جس کی وجہ سے یہ لڑکی حاملہ ہوگئی ۔

جس پر اس کی ما ں کو شبہ ہوا تو اس نے لڑکی سے دریافت کرنے پر اس نے پوری تفصیلات سے اپنے سرپرستوں کو واقف کروایا جس پر لڑکی کے والدین نے پولیس اسٹیشن تاکا رام گیٹ میں ہوم گارڈ ملا ارجن کے خلاف ایک شکایت درج کروائی۔
بعدازاں لڑکی کا اسقاط حمل کروایا گیا اس کے نمونوں کو جانچ کے لئے لبایٹری کو روانہ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی اس کے بعد پولیس نے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ نامپلی کریمنل کورٹ میں فرد جرم داخل کیا

جہا ں درخواست گذار اور وکیل دفع دلائلوں سماعت کے بعد ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نمبر 1 میں ثبوتوں اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملکا ارجن نامی ہوم گارڈ کو قصور وار پاتے ہوئے مجرم گردانتے ہوئے 30سال قید بامشقت اور 50ہزار روپئے جرمانہ کی سزاء سنائی

ریاست کی تاریخ میں یہ موقع ہے کہ کسی زانی کو اتنی طویل سزاء سنائی گئی فاضل مجسٹریٹ نے لیگل اتھاریٹی کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ لڑکی کے طبی اخراجات کے لئے 7؍لاکھ روپئے ادا کرے۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہوگاکہ خاطی ملکا ارجن نے لڑکی کی مسلسل عصمت ریزی کرتے ہوئے اسکے کالے کرتوتوں کاپرد ہ فاش کرنےپر جان سے مارنے کی دھمکی دیا کرتا تھا جس کے خوف سے نابالغ متاثرہ لڑکی نے اس گھناونی حرکت کو پوشیدہ رکھا تھا تاہم حمل ایام کا وقت گذرنے کے ساتھ جوں ہی ماں باپ کو شبہ ہوااس کے بعد یہ گندی حرکت منظر عام پر آئی