تیز رفتار لاری اور کار میں تصادم ۔پانچ افراد بشمول چھ سالہ لڑکا ہلاک

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:6؍ اگسٹ
(زین نیوز)
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں تیز رفتار لاری اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں پانچ افراد بر سرموقع ہلاک ہوگئے۔سنگاریڈی سے میدک واپسی کے دوران کار کو مخالف سمت آنیوالے ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے کار میں سوا ر چھ سالہ لڑکا دو  خواتین بشمول پانچ افراد ہلاک ہوگئے

 

تفصیلات کے مطابق میدک ضلع رنگا پیٹ کےامبا داس اور پدما جوڑے کا چھ سالہ بیٹا وویک بیمار تھا جسے علاج کے لئے کار کے ذریعہ سنگا ریڈی کے سرکاری دواخانے میں دکھانے گئے تھے واپسی کے دوران سنگا ریڈی ضلع کے پلکل منڈ ل چوٹاکور کے قریب یہ حادثہ پیش آیا مہلوکین میں امبا داس‘ پدما‘ وویک‘ کے علاوہ دیگر دو افراد شامل ہیں۔

واقع کی اطلا ع پر پلکل ایس ائی ناگالکشمی نے اپنے عملہ کے ہمراہ مقام حادثہ پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔