ممبئی : 7/اگسٹ
(زین نیوز)
مہاراشٹرا کی مالی دارالحکومت ممبئی کو بم دھماکوں کی دھمکیوں سے اچانک ہلچل مچ گئی ہے
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے اور دیگر ممبئی کے تین اہم ریلوئے اسٹیشنوں کو بم دھماکے سے اڑا دئیے جانے کی نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے
جس کے بعد ممبئی پولیس نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تلاشی کی ہے
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ممبئی کے تین اہم ریلوے اسٹیشنوں اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جب پولیس کو ان مقامات پر بم رکھے جانے کے بارے میں گمنام کال موصول ہوئی۔
تاہم تلاشی کے دوران اب تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

ممبئی پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو جمعہ کی رات کال موصول ہوئی ، جس میں فون کرنے والے نے بتایا کہ بم چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (سی ایس ایم ٹی) ، بائیکولا ، دادر ریلوے اسٹیشنوں اور جوہو میں اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے پر بم رکھے گئے ہیں۔ .
انہوں نے کہا کہ کال ملنے کے بعد گورنمنٹ ریلوے پولیس ، ریلوے پروٹیکشن فورس بم ڈٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ ، ڈاگ سکواڈ اور مقامی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ان مقامات پر پہنچے اور سرچ آپریشن کیا
