40سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے
نئی دہلی : 11؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
ہماچل پردیش ریاست میں آج ایک المناک حادثہ پیش آیا ۔ کنور کے علاقہ میں اچانک زمین کھسکنے( لینڈ سلائیڈنگ) کی وجہ سے بہت سا ملبہ اور پتھراچانک سے سڑک پر گر پڑا جس کی وجہ سے مسافروں سے بھری بس اس ملبے تلے دب گئی ہے۔
بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔ بس کے علاوہ ایک یا دو اور گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئی ہیں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 14 افراد کو بحفا ظت نکال لیا گیا ہے

آئی ٹی بی پی کے ترجمان نے بتایا کہ ملبے تلے 40 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔اب تک 14 افراد کو موقع سے نکال لیا گیا ہے۔ 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایک ٹرک اور ایک مسافر گاڑی (ٹاٹا سومو) کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔ ٹاٹا سومو میں سوار آٹھ افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ مہلوکین کی شناخت روہت ولد مرحوم سنج رام گاؤں کییا رام پور اور وجے کمار ولد جگدیش چند گاؤں جھول سجن پور کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ باقی مہلوکین کی شناخت ابھی باقی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر راحت اور بچاؤ کاری کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ حادثہ چنا ، کنور میں واقع قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہاڑ سے پتھر گررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ خبر بھی آرہی ہے کہ حادثے میں 40 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عابد حسین صادق نے بتایا ہے کہ ہماچل پردیش روڈ ٹرانسپورٹ بس سمیت کئی گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دب گئیں۔ بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔
A total of 10 bodies have been recovered from the landslide site in Nugulsari area of Himachal Pradesh’s Kinnaur. 14 people have been rescued so far: ITBP pic.twitter.com/EatSLwVVr2
— ANI (@ANI) August 11, 2021
ساتھ ہی کنور کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ امدادی کام کے لیے فوج ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور مقامی ریسکیو ٹیموں کو بلایا گیا ہے۔ صادق نے کہا کہ پتھر ابھی بھی گر رہے ہیں جس سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔