فنگس شدہ مٹھائی فروخت کرنے پر جگتیال میں مقدمہ درج

تازہ خبر تلنگانہ

سویٹ ہاوس پر بلدی عہدیداروں کے دھاوئے
جگتیال:12؍اگسٹ
(زین نیوز)
جگتیال ضلع مستقر کے پرانا بس اسٹانڈ علاقہ میں واقع ایک سویٹ ہاوس پر  سانیٹری انسپکٹر کی قیادت میں بلدی عہدیداروں نے دھاوئے کرتے ہوئےمٹھایاں ضبط کرلیں۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ مٹھایاں چار ماہ قبل بنائے گئی تھیں ان مٹھائیوں سے بدبو آرہی تھی۔

واضح رہے کہ ایک گاہک نے خریدی ہوئی مٹھائی میں فنگس پائے جانے پر ایک ہفتہ قبل بلدی عہدیداروں کو شکایت کی تھی کہ مٹھائیوں میں فنگس آنے کے باوجود ذخیرہ کرکے فروخت کیا جارہا ہے ۔جس کے بعد بلدی عہدیداروں نے آج اچانک سویٹ ہاوس پر دھاوئے کیےاورمٹھایاں ضبط کرلیں۔مٹھائیوں میں فنگس پائے جانے اور سویٹ ہاوس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سویٹ ہاوس کے مالک پر مقدمہ درج کرلیا۔

جگتیال میں سویٹ ہاوس سے فنگس آئے ہوئے مٹھایاں ضبط کیے جانے کے بعد گاہکوں میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔صارفین کے یہ الزامات ہیں کہ سویٹ ہاوسزس میں بلدی عہدیداروں کی جانب سے تنقیح نہ کیے جانے کی وجہ سےخراب اورناقص قسم کی مٹھایاں من مانی فروخت کی جارہی ہیںبلدی عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ سویٹ ہاوسزکا معائنہ کرتے رہیں
اس کارروائی میں سانیٹری انسپکٹر مہیشور ریڈی ، اشوک اور رامواور دیگر نے حصہ لیا