فارسیٹ بیٹ آفیسر محمد فیروز علی کوتوصفی سند

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال 17؍ا گسٹ
( زین نیوز)
فارسیٹ بیٹ آفیسر محمد فیروز علی کو انکی نمایاں خدمات پر محکمہ جنگلات کی جانب سے توصیفی سند اور ایوارڈ کا مستحق قرار دیا یوم جشن آزادی کے موقع پر قلعہ گروانڈ جگتیال میں منعقدہ یوم جشن آزادی تقاریب میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود و درجہ فہرست طبقات سمبلی دھرم پوری مسٹر کپلہ ایشور کے ہاتھوںفارسیٹ بیٹ آفیسر محمد فیروز علی کو توصیفی سند ‘ ایوارڈ سے نوازاگیا

اس موقع پر ضلع کلکٹرگوگلوت روی‘ ضلع یس پی مسز سندھو شرما‘ ایڈایشنل ایس پی سریش کمار‘ صدرنشین ضلع پریشد دواوسنتا سریش‘ رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار‘ رکن اسمبلی کے ودیا ساگرراؤ‘ ڈی ایف او ‘ بی وینکٹیشو رراوُ رینجر پرنیت کور‘ اوردیگر موجودتھے واضح رہے کہ محمد فیروز علی کو انکی نمایاں خدمات پراسے قبل بھی ایوارڈسے نوازہ گیا

فارسیٹ بیٹ آفیسر محمد فیروز علی کو توصیفی سند سے نوازے جانے‘ محمد افروز علی حال مقیم کویت سید مقیت‘ محمد عبدالرحمن‘ محمد عبدالنوید ‘ اور دیگر نے مبارکباد دی۔یہا ں اس امر کا تذکرہ ضروری ہے کہ محمد فیروز علی کو محکمہ جنگلات کے دفتر میں منعقدہ جشن یوم آزادی تقاریب میں محکمہ کی جانب سے بھی توصیفی سند سے نوازہ گیا