ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر بیٹھے نوجوان کوگاڑی سمیت ہوا میں لٹکا دیا۔ ویڈیو وائرل

تازہ خبر قومی

ممبئی:20؍اگسٹ
(اے این ایم ایس)
مہاراشٹرریاست کے پونے میں نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ یہ دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ یہ الزام ہے کہ پونے ٹریفک پولیس نے کرین سے نوجوانوں کے ساتھ ایک موٹر سائیکل اٹھا لی۔

ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان جان بوجھ کر موٹر سائیکل پر بیٹھا تھا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر معلومات دیتے ہوئے پونے ٹریفک پولیس کے ڈی سی پی نے بتایا کہ موٹر سائیکل نو پارکنگ زون میں کھڑی تھی۔ جب کرین نے اسے اٹھانا شروع کیا تو وہ شخص زبردستی اس پر بیٹھ گیا۔ بعد میں اس نے اسے کرین کے ذریعے اتارنے کی درخواست کی۔ پھر اس نے اپنی غلطی قبول کی اور جرمانہ ادا کیا۔

اس واقعہ کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدعوام کی جانب سےٹریفک پولیس کی کارروائی کے طریقہ کار پر کئی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ اُوپرسے گر جاتا تو اس کا کون ذمہ دار ہوتا۔

ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کو نیچے اتارنے کی التجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان سب کے درمیان میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کا کہنا ہے کہ میری موٹر سائیکل نو پارکنگ زون میں نہیں تھی۔ میں دو منٹ سڑک کے کنارے کھڑا رہا اور وہاں سے نکلنے والا تھا۔ لیکن اس کے باوجود ٹریفک پولیس راضی نہیں ہوئی۔اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ نے کہا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ قصورواروں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی