ریت مافیا کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی پٹائی۔ چھ زخمی

تازہ خبر قومی

پٹنہ ،21اگست

(زین نیوز)

بہار میں ڈبل انجن کی ’جنگل راج ‘ سرکار کی تصویر اس وقت سامنے آئے ، جب جمعہ کی صبح پٹنہ میں رانی تالاب میں چھاپہ مارنے گئی پولیس ٹیم کو ریت مافیا نے گھیر کر دوڑا دوڑا کر پٹائی کرڈالی ۔ اس میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ریت مافیاؤں نے پولیس اہلکاروں کو اینٹوں اور پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ تھانہ رانی تالاب کے انچارج (ایس ایچ او) کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ ریت مافیا ٹریکٹر پر ریت کی لوڈنگ کر رہے ہیں۔

اس پر اسٹیشن انچارج وملیش کمار نے کچھ پولیس اہلکار کے ساتھ ریت مافیا کو گھیرنے کی کوشش کی۔پولیس ٹیم کو دیکھ کر ریت مافیا نے شور مچاتے ہوئے پورے گاؤں کے لوگوں کو جمع کرلیا، اس کے بعد کئی لوگوں نے پولیس ٹیم پرہی حملہ کردیا۔سینکڑوں کی تعداد میں آئے ریت مافیاؤں کے حامیوں نے پولیس اہلکاروں پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا۔

تھانہ انچارج وملیش کمار سمیت زخمی پولیس اہلکاروں کو نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی آس پاس کے تمام اسٹیشن انچارج بشمول سٹی ایس پی ویسٹ ، پالی گنج ڈی ایس پی کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ موقع پر پہنچیں۔چھاپوں کے لیے پورے علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔