فوج کا طیارہ 85 ہندوستانیوں کو لیکروطن واپس
کابل:21؍اگسٹ
(اے این ایم ایس)
کابل کے ہوائی اڈے پر پہنچنے والے 150 ہندوستانیوں کو طالبان کی جانب سے اغوا کرنے کی خبریں آرہی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب سے 150 سے زائد افراد کو اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاعات ہیں۔
تاہم طالبان ترجمان نے اغوا کے واقعہ کی تردید کی ہے طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہندوستانیوں کو اغوا نہیں کیا ہے۔ یہی نہیں طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے کسی کا اغوا نہیں کیا۔
افغانستان میں ہندوستانیوں کے اغواکی خبر کے بعد طالبان ترجمان نے اغوا کے واقعہ کی تردید کی۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی مغویہ افراد میں شامل نہیں ہیں۔

جب سے طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا ہے تمام ممالک اپنے شہریوں کو واپس بلا رہے ہیں۔ اس قسط میں ہندوستان بھی اپنے شہریوں کو فوج کے جہاز سے واپس لانے میں مصروف ہے۔ 85 ہندورستانی‘ ہندوستانی فضائیہ کے C-130J طیاروں کے ذریعے وطن واپس آئے ہیں۔
اس سے قبل منگل کو تقریبا 140 افراد افغانستان سے وطن واپس آئے تھے۔ ان میں ہندوستانی شہری ، صحافی ، سفارت کار ، سفارت خانے کا دیگر عملہ اور بھارتی سیکوریٹی اہلکار شامل تھے۔ تمام لوگوں کو ایئر فورس کے خصوصی طیارے C-17 گلوب ماسٹر کے ذریعہ غازی آباد کے ہنڈن ہوائی اڈے پر لایا گیا۔
واضح رہے کہ کابل میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سفارت خانہ بند کر دیا گیا ہے۔ سفیر سمیت دیگر ملازمین کو واپس بلا لیا گیا ہے۔