تلنگانہ میں یکم ؍ستمبر سے اسکولوں کی کشادگی

Uncategorized

حیدرآباد:23؍اگسٹ
(زین نیوز
وزیراعلیٰ کے سی آر کی صدارت میں پرگتی بھون میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں فیصلہ لیا کہ یکم ستمبر سے ریاست کے تمام قسم کےخانگی اور سرکاری تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جائیں گے۔ محکمہ طب وصحت کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے بعد حکومت نے اسکولس کالجس کی کشادگی کا فیصلہ لیا ہے

وزیراعلیٰ نے پنچایتی راج اور بلدیاتی محکموں کے وزراء اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 30 اگست تک دیہاتوں اور قصبوں میں تمام تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کو صاف کریں
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد طلباء میں بخار ہے تو متعلقہ اسکولوں کے پرنسپل انہیں فوری طور پر قریبی پی ایچ سی میں لے جائیں اور کوویڈ ٹیسٹ کروائیں
کووڈ-19کے رہنمایا اصول پر ہر حال میں عمل آوری لازمی ہوگی اور ساتھ ہی اسکول انتظامیہ اور اسکے ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ کووڈ کے رہنمایا نا اصول پر عمل آوری کو یقینی بنائیں

‘ تاہم ایسا لگتا ہے کہ مرحلہ واری آٹھویں جماعت سے پی جی تک براہ راست پڑھائی شروع کرنے کا امکان ہے جن جماعتوں میں 20 سے زائد طلباء ہونگے انھیں دو سیکشن میں تقسیم کیا جائیگا۔

ایسا لگتا ہے کہ مختلف ریاستوں میں ا سکولس کھولنے کے لیے نافذ کی جانے والی پالیسیوں پر اسٹڈی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے پہلے ہی سی ایم او کو تجاویز بھیج چکا ہے تاکہ سکول دوبارہ کھل سکیں

اس اجلاس میں میونسپل ایڈمنسٹریشن کے چیف سکریٹری اروند کمار ، فنانس سکریٹری رام کرشنا راؤ ، پنچایتی راج کے سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ ، ہیلتھ سکریٹری سید علی مرتضیٰ رضوی ، سی ایم او ایس ڈی گنگادھر ، پرینکا ورگیہ ، ٹی ایس ڈبلیو ای آر آئی ایس سکریٹری رونالڈ روز ، کمشنر آف سکول ایجوکیشن دیوا سینا ، کمشنر انٹرمیڈیٹ جلیل ، ہیلتھ ڈائریکٹر سرینواسا راؤ ، میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر رمیش ریڈی ، ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی کے ایم ڈی چندر شیکھر ریڈی ، او ایس ڈی پنچایتی راج ستی نارائن ریڈی ، ٹی ایم آر ای ایس سکریٹری شفیع اللہ اور دیگر موجود تھے۔