استقبالیہ تقریب سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔ دولہن اور والد ہلاک

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:28؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
استقبالیہ تقریب سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ میں کار کھائی میں گرنے سے نئی دولہن اور اسکے والد ہلاک ہوگئے اور دولہا اور کارڈرائیور زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نئی دلہن دولہا اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مہاراشٹرا میں شادی کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کے بعد کار میں واپس ہورہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہہ سے ان کی کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھائی میں گرگی۔ یہ

حادثہ تلنگانہ ریاست کے ضلع نرمل کے پنڈوا پور گاوں میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ 25 اگست کو مونیکا کی شادی ہوئی تھی اور استقبالیہ تقریب سے واپسی کے دوران پیش آئے اس حادثہ میں 25 سالہ مونیکا اور اسکے والد 50 سالہ راجیہ کی موت واقع ہوگئی اور مونیکا کا شوہر جناردھن اور ان کا ڈرائیور رانا زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے خانہ پور کے سرکاری اسپتال میں متنقل کردیا اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے نرمل کے اسپتال میں شریک کیا گیا جہاں انکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔