جمعیۃ علماء کاماریڈی کے زیر اہتمام تعزیتی نشست میں مفتی ریحان قاسمی ودیگر ذمہ داران کا خطاب۔
کاما ریڈی :2؍ستمبر
(پریس نوٹ)
یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ اللہ کے نیک بندے اپنے انوار وبرکات سمیت جس تیزی سے اس دنیا سے رخصت ہورہے ہیں یہ جگہ ظلمات سے بھر رہی ہے، شیاطین اس خلا کو پُر کررہے ہیں، یوں لگتا ہے کہ یہ کمینی دنیا اپنے انجام کو پہنچانا چاہتی ہے، ایسے حالات میں جب مولانا مفتی عبد المغنی مظاہریؒ کی رحلت کی خبر ملی تو دل میں خیال پیدا ہوا عاک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی تفصیلات کے مطابق جمعیۃ علماء کاماریڈی کے زیر اہتمام تعزیت نشست منعقد کی گئی
جس میں مفتی ریحان قاسمی نے تعزیتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ یہ بات قابل طمانیت ہے کہ حضرت مولانا مفتی عبد المغنی صاحب مظاہریؒ نے اپنی زندگی کے انسان دنیا میں جتنی لمبی زندگی گزارلے بالآخر ایک دن راہی عدم تو ہونا ہے؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
وما جعلنا لبشرمن قبلک الخلد․نیز حدیث مبارکہ میں ہے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے نبیﷺ کی خدمت میں عرض کیا:عش ما شئت فانک میت (الحدیث) یہ دنیا فنا کے داغ سے داغدار ہے، ہر جاندار کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے، کل نفس ذائقة الموت یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے، ہم اس غم کے موقع پر یہ عرض کرتے ہیں اور اسی کا ہمیں حکم بھی دیا گیا ہے: انا للہ وانا الیہ راجعون․ اَللھم لاَ تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلاَ تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ۔
ہمیں اس موقع پر صحابہ کرام کی قلبی کیفیت کو یاد کرکے اپنا غم برداشت کرنا آسان ہوگا کہ صحابہ کرام کو نبیﷺ کی جدائی برداشت کرنا پڑی۔ پوری ریاست اور اطراف بلکہ پورے ملکی سطح پر حضرت مولانا مفتی عبد المغنی صاحب مظاہریؒ کی نمایاں خدمات رہی ہے، چانچہ مجلس تحفظ ختم نبوت متحدہ آندھراپردیش کے قیام سے پہلے اور قیام کے بعد بھی مجلس تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر حضرت مفتی صاحب مظاہریؒ نے بہت ہی اہم اور مخلصانہ خدمات انجام دی،
انھوں نے نائب صدر کی حیثیت سے مجلس تحفظ ختم نبوت کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، چاہے وہ عوامی جلسوں اور تربیتی پروگراموں میں شرکت ہو، یا ہنگامی مواقع پر فوری وقت دینا ہو، یا دیگر سرگرمیوں میں شریک ہونا ہو، ہر موقع پر انھوں نے ذمہ دارانہ رول نبھایا، اس اعتبار سے تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر اپنی ان بے لوث اور مخلصانہ خدمات کی وجہ سے آپؒ کی حیثیت تحریک ختم نبوت کے سرگرم وسرکردہ رہنماء کی تھی، تحفظ ختم نبوت کے میدان میں آپؒ کی یہ خدمات حضرت مولانا مفتی عبد المغنی صاحب مظاہریؒ کی بلند پایۂ دینی وملی اور تعلیمی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے۔
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے حضرت مفتی صاحب مظاہریؒ کی کاماریڈی میں خدمات اور اس کے دو رس نتائج پر تفصیلی روشنی ڈالی مزید کہا کہ حضرت مفتی صاحب سے استفادہ کئے ہوئے لوگ آج کئی دینی ملی دعوتی خدمات میں سرگرم عمل ہے یہ مفتی صاحب کے اخلاص کی برکت ہے اللہ تعالی آپ کا نعم البدل عطاء فرمائے اور جملہ اہل خانہ معتقدین تلامذہ وجمیع متعلقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین