دیوبند2؍ستمبر
(رضوان سلمانی)
دیوبند کے مشہور و معروف استاذ شاعر ماسٹر شمیم کرتپوری کے صاحبزادے و منفرد لب و لہجہ کے نوجوان شاعر ڈاکٹر کاشف اختر کی شاعری اور ان کی شخصیت کو شعرو سخن کے سب سے بڑے پلیٹ فورم’ریختہ ‘ نے اپنی ویب سائٹ ’ریختہ ڈاٹ کام‘ پر جگہ دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریختہ نے دیوبند سے عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی اور ڈاکٹر ماجد دیوبندی کی شاعری کو ہی جگہ دی ہے،
ڈاکٹر کاشف اختر دیوبند کے تیسرے ایسے نوجوان شاعر ہے جن کی دس غزلوں کو ریختہ نے منتخب کیاہے۔ ڈاکٹر کاشف اختر کی مذکورہ کامیابی پر مقامی شعرائ، ادباء اور ان کے احباب و متعلقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر کاشف اختر نہایت باصلاحیت اور ہونہار نوجوان ہیں ،جنہیں کم عمری سے ہی شعرو شاعری سے شغف رہاہے اور یہی وجہ ہے کہ جوان العمری میں ہی وہ نہایت سنجیدہ اور معتبر شاعری کرنے میں پختگی حاصل کرچکے ہیں۔
ڈاکٹر کاشف اختر کی بہترین شاعری کے لئے شعراء و ادباء میں انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کاشف اختر کاپہلا مجموعہ کلام’ بے خیالی‘ کے عنوان سے گزشتہ مہینے ہی منظر عام پر آیاہے ۔ ڈاکٹر کاشف اختر سنجیدہ شاعری کے ذریعہ اپنی شوہر توں کا سفر طے کر رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ماسٹر شمیم کرتپوری اور ڈاکٹر کاشف اختر دونوں ہی صاحب کتاب ہیں اور شعراء و ادب کے حلقہ میں انہیں خوب پذیرائی بھی ملتی ہے۔
ڈاکٹر کاشف اختر دیوبند کے پہلے شاعر ہیں جن کے سب سے کم عمری میں اردو شعری مجموعہ کی اشاعت ہوئی ہے۔ڈاکٹر کاشف اختر کی بہتر ین شاعری اور انکی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوے دنیا کے سب سے بڑے شاعری پلیٹ فورم’ریختہ‘نے انکی دس غزلوں کا انتخاب کیا ہے اور انہیں اپنی ویب سائٹ پر جگہ دی ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر نواز دیوبندی اور ڈاکٹر نواز دیوبندی کو یہ اعزاز حاصل ہے۔
ڈاکٹر کاشف اختر کی اس کامیابی پر شاعر ولی وقاص،صائم عثمانی،ولی عثمانی،ثمن اقدس عثمانی،راحت اقبال،بابر قاسمی،حذیفہ مدنی،علی عثمانی،حکیم نظیف الرحمن پروفیسر عزیز الرحمن، ندیم انور، شاداب،نیتو سنگھ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔