اشتعال انگیز نعرے بازی ،گھروں پر حملے اور مذہبی مقامات پر آگ زنی سنگین جرم۔عثمان وارد

تازہ خبر قومی

تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی چہار سو مذمت
دیوبند،26؍اکتوبر
(رضوان سلانی)
سماجی کار کن عثمان وارد نے ریاست تریپورہ میں انجام دئیے گئے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے شمالی مشرق میں واقع ریاست تری پورہ میں گزشتہ روز سے مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر آگ زنی اور مسلمانوں کے تئیں اشتعال انگیز نعرے بازی اقلیتی طبقات کی آماجگاہوں پر حملہ آوری اور خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی ایسا سنگین جرم ہے

جسے دیکھنے کے بعد ہر باشعور انسان ندامت پر مجبور ہوجائے حیف نہ جانے کیوں ایسے واقعات کو ذرائع ابلاغ نظر آتش کر جاتا ہے اور ہماری ملی تنظیمیں بھی بر محل ایسے سنگین جرائم پر اپنا موقوف دینے سے قاصر رہتی ہیں

عثمان وارد نے مزید کہا کہ ریاست تری پورہ میں جوہوا ہے میں اسکی پرزور مذمت کرتا ہوں اور ریاست کی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد متشدد افراد پر قانونی کارروائی کرے اور ریاست میں ہونے والے ایسے واقعات کی رونمائی پر قدغن لگائے اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرے کسی اقلیتی طبقے کی مذہبی عبادت گاہوں پر بھگوا جھنڈے نصب کرنا گویا ریاستی حکومت کی توجیہات کو ان دیکھا کرنے کی مانند ہے

لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ تریپورہ میں ہونے والے اس سنگین واقعے کی تفتیش کرے اور فرقہ وارانہ تشدد کی انجام دہی کرنے والوں پر فوری طور پر کاروائی کرنے کی کوشش کریں اور کہا کہ ایسے متشدد افراد کے حوصلوں کو پست کر نے میں اپوزیشن اور غیر اپوزیشن جماعتیں متحرک ہونے کی کوشش کریں۔