دیوبند، 31؍ اکتوبر
(رضوان سلمانی)
دیوالی کے تہوار کے پیش نظر نگر پالیکا کی جانب سے ریلوے روڈ پر لگائی گئی ترنگا لائٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، گزشتہ رات اس کا آغاز کیا گیا ۔
بی جے پی کے شہر صدر نتن گرگ نے اس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے روڈ کے نگرپالیکا رکن کے نمائندے بلدیپ سنگھ کے مطالبہ پر نگر پالیکا کی جانب سے اس لائٹ کا نظم کیا گیا ہے۔ نگر پالیکا کے ای او ویریندر کمار رائے اور نگر پالیکا انتظامیہ کی جانب سے دیوالی کے پیش نظر لائٹ کا نظم کیا جانا قابل مبارک باد ہے۔
انہوںنے ریاست بھر میں دیوالی میلوں کے انعقاد کو ایک اچھا قدم بتاتے ہوئے یوگی حکومت کی تعریف کی۔ نگر پالیکا محرر وکاس تیاگی نے بتایا کہ ریلوے روڈ پر روشنی کا نظم عارضی طو رپر کیا گیا ہے ، جہاں سے سڑک خراب ہے اس کو بھی جلد ہی نگر پالیکا کی جانب سے درست کرادیا جائے گا۔ اس موقع پر بالیندر سنگھ، وکاس تیاگی، روی ہورا، لکی ورما، راجیش انیجا، گرجوت سنگھ سیٹھی، ابھیشیک تیاگی اور شبھم گرگ وغیرہ موجود رہے۔