جناب محمد عبداللہ منیری صدر محمد ریاض الدین جنرل سکریٹری منتخب۔
میدک
(پریس نوٹ)
مولانا مفتی خواجہ شریف مظاہری آرگنائزر جمعیۃ علماء ضلع میدک کی اطلاع کے مطابق حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ھدایت پر ملک بھر میں کئی ماہ سے ممبر سازی مہم چلائی جارہی تھی اب امیر الہند حضرت مدنی دامت برکاتہم ہی کے حکم پر حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ وآندھرا کی سرپرستی میں تلنگانہ وآندھرا کے تمام اضلاع کے وہ منڈل جہاں جمعیۃ کی ممبر سازی ہوئی ہے، وہاں یونٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،
اسی سلسلہ میں احقر مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری کی دعوت پر ضلع میدک کے منڈل چیگنٹہ، حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی ونائب صدر صوبہ تلنگانہ وآندھرا کی قیادت وسیادت میں ذمہ دارانِ جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی بالخصوص حافظ محمد یوسف حلیمی انور صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی، مولانا نظر الحق قاسمی صدر جمعیۃ منڈل کاماریڈی، مولانا منظور مظاہری صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ منڈل کاماریڈی، ودیگر بحیثیت مبصرین کے چیگنٹہ تشریف لائے اور وہاں جمعیۃ کے اراکین سے ملاقات کی، اور مقامی احباب کی موجودگی میں منڈل چیگنٹہ کی یونٹ کا انتخاب عمل میں لایا،
چنانچہ الحمد اللہ آپسی اتفاق رائے سے یہاں کی یونٹ کی یوں تشکیل پائی صدر جناب حافظ شیخ عبداللہ صاحب، جنرل سکریٹری، جناب ریاض الدین صاحب، نائبین صدور میں جناب حافظ محمد حمید الدین، جناب محمد احمد شریف صاحب، محمد مبین خان صاحب، سکریٹریز میں فقیر پاشاہ صاحب، محمد عبدالسلام خان صاحب، اور خازن جناب محمدمظفر خان صاحب منتخب ہوئے۔
اراکین شوریٰ میں حافظ مقیم اختر صاحب کے علاوہ چیگنٹہ منڈل سے تعلق رکھنے والے ہر گاؤں کے ایک ایک فرد کا انتخاب عمل میں آیا، اس موقع سے جمعیۃ کی کارکردگی پیش کی گئی جناب حافظ محمد یوسف انور حلیمی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی دعاء پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔