کریم نگر 7نومبر
(پریس نوٹ)
مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام آج بروز اتوار بمقام ھدای ہائی اسکول میں جناب ریاض علی رضوی صدر مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی نگرانی میں” آؤ اُردو سیکھیں پروگرام” کا انعقاد عمل میں لایا گیا.
جس میں ڈاکٹر فہیم الدین انصاری نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی محنت لکن جستجو جدوجہد سے اپنی مادری زبان کو سیکھنے پر توجہہ دیں. مادری زبان میں تعلیم حاصل کر نے سے طلباء آسانی سے اپنے مستقبل کو درخشاں بنا سکتے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ وہ خود اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرتےہوۓ ڈاکٹر بن گئے اور گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج حیدر آباد سپرنٹنڈنٹ کےعہدے سے ریٹائرمنٹ لیا ہوں. انہوں نے محبان اردو ادب سے خواہش کی ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لے کر انگریزی و تلگو میڈیم طلباء و طالبات کو ہر اتوار کو ھدای ہائی اسکول بھیجیں اور اردو سیکھیں. مسعودعلی اکبرجنرل سیکرٹری مولانا آزاد سوسائٹی, محمد عبد المقتدر مکرم خازن مولانا آزادسوسائٹی کریم نگر و دیگر موجود تھے س