تمام ہی مسلمان ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کروائیں

تازہ خبر تلنگانہ

 مولانا شیخ احمد مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کا صحافتی بیان

کا ما ریڈی :11؍نومبر

(پریس نوٹ ) 

ووٹ امانت ہے ووٹ کا استعمال کرنا کسی کے حق میں گواہی دینے کے برابر ہے  اور ووٹ کا استعمال نہ کرنا یا ووٹ دینے سے اپنا دامن بچانا گواہی چھپانے کے برابر ہے جس سے اللہ رب العزت نے منع فرمایا ہے موجودہ دور میں مسلمانوں کا ایک ایک ووٹ قیمتی ہے اور ضروری بھی ہے اسی لیے جمعیۃ علماء  مسلمان بھائیوں سے مخلصانہ اپیل

کرتی ہے جو اپنی طبعی  شرافت کی وجہ سے ووٹ کا استعمال نہیں کرتے بلکہ اپنی طبیعت پر بوجھ سمجھ کر اس سے چھٹکارا پانے کی حتی الامکان کوشش کرتے ہیں ان کی یہ چھوٹی سی غلطی ندامت کی طرف  توجہ تو  نہیں دلاتی مگر یہ چھوٹی سی غلطی کا انجام امت کو نقصان کے بڑے دہانے پر ضرور کھڑا کرتی ہے جو صرف پچھتاوہ  اور انگلیوں کو دانتوں سے چبانے سے  خالی نہیں لہذا ریاستی جمعیۃ علماء کے صدر الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے اس طرف توجہ دلائی ہے  کہ ہماری ریاست تلنگانہ میں   حکومت نے  15 دسمبر تک میں اپنے ناموں کو ووٹر لسٹ میں اندراج کروانے کا موقع فراہم کیا ہے

 اس موقع کو غنیمت جان کر ضرور ہم سب مسلمانوں  کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنا ہے اسی مناسبت سے جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتی ہے  کہ جن کا نام ووٹر لسٹ میں موجود نہیں ہے یا گزشتہ الیکشن میں ووٹر لسٹ سے نام نکال دیا گیا تھا یا موجود نہیں تھا وہ اس بار ضرور ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروائیں اور جن مسلمان بھائیوں نے کوئی محلہ یا کوئی گاؤں یا کوئی منڈل بدلہ ہے تو وہ موجودہ محلہ یا گاؤں یا منڈل کا نام ووٹر لسٹ میں ضرور درج کروائیں اور ساتھ ہی ساتھ جن کی عمر 18 سال کو پہنچ چکی ہے لڑکا ہو یا لڑکی ان کا بھی نام ضرور ووٹر لسٹ میں شامل کروائیں

 حافظ مجاہد صاحب حلیمی  صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی مولانا اعجاز صاحب عارفی نائب صدر سٹی جمعیتہ علماء امام وخطیب جامع مسجد مرکز مفتی مجاہد صاحب عارفی نائب صدر سٹی   جمعیتہ علماء امام و خطیب مسجد گڑھی  حافظ محمد الیاس صاحب زمزم جنرل سیکریٹری سٹی جمعیۃ علماء حافظ عبدالرحمٰن صوفی نائب صدر سٹی جمعیتہ علماء حافظ اسلم  صاحب خازن جمعیۃ علماء اور حافظ ہاشمی صاحب پریس سیکریٹری جمعیۃ علماء مفتی عرفان زمزم قاسمی کے علاوہ  مفتی  ساجد صاحب عارفی مولانا سلیمان صاحب نے تمام ہی مسلمانوں  سےووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کو درج کروانے کی پرزور اپیل کی ہے