جمعیۃ علماء ہند ضلع میدک کے صدر کی حیثیت سے مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری جنرل سکریٹری کے لئے مولوی حافظ شیخ محمد ندیم کا انتخاب

تازہ خبر تلنگانہ

میدک میں انتخابی نشست
۔ مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ تلنگانہ وآندھرا کا خطاب
کا ماریڈی
(پریس نوٹ)
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق مسجد قوت الاسلام میدک میں جمعیۃ علماء ہند ضلع میدک کے ضلعی انتخابی اجلاس میں جمعیۃ علماء ہند صوبہ تلنگانہ وآندھرا سے چار افراد پر مشتمل ایک وفد میدک پہونچا؛ اس اجلاس میں ضلع میدک کے مفتی مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صاحب مدظلہ صدر حافظ شیخ محمد ندیم منہاجی صاحب جنرل سکریٹری اور مولانا مفتی صابر علی قاسمی، حافظ سید خلیل منہاجی نائبین صدور، سکریٹریز حافظ جابر علی، جناب ریاض الدین صاحب اور خازن جناب عبدالرؤف صاحب، پریس سکریٹری کے لئے جناب سید عنایت اللہ صاحب کا انتخاب عمل میں آیا،

حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے مبصر کی حیثیت سے انتخاب کروایا، اور بتایا کہ ہر دور اور ہر زمانہ میں جمعیۃ علماء کی قیادت متحرک و فعال قائدین کے ہاتھوں میں سونپی گئیں ہے، اس لئے یہ انتخاب بھی ایسا ہی ہے، کیونکہ مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صاحب مدظلہ ایک باصلاحیت، متحرک اور فعال شخصیت کے مالک ہیں، اور ہم دعاگو ہیں کہ آپ کا دورِ صدارت قوم وملت کی فلاح وبہبود کے لیے زرین عہد ثابت ہو،

انتخابات سے قبل حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے جمعیۃ علماء کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے اکابر نے ہندوستان کی آزادی کے لیے کفن بردوش اور ہتھیلی پر جان رکھ کر آزادی وطن کے لیے کام کیا، اور آزادی کے بعد ملک کے اندر مسلمانوں کی اسلامی شناخت اور تشخص برقرار رکھنے کے لئے، اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کے لئے برادران وطن کے ساتھ رواداری، انسانی ہمدردی، خیر خواہی اور ضرورتوں کی تکمیل کا کام کیا ہے،

سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابر مدارس ومکاتب کے تحفظ مظلوموں اور بے کسوں کو انصاف دلانے کے لیے ہمیشہ کمر بستہ رہے اور مسلک ومذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے لئے کام کیا؛ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اکابر کے بنائے ہوئے اصول اور ان کی روشن تاریخ کو سامنے رکھ خدمات انجام دی جائے، جمعیۃ علماء ہند اور ہمارے اکابر کا مشن جذباتی سیاست سے ہٹ کر اعتدال کے ساتھ قومی کام کرنا ہے، ہند ومسلم اتحاد و دلت مسلم ودیگر قوموں کو ساتھ لے کرحقوق کی بازیابی کی لڑائی لڑنی ہے؛

مسلکی تنازعات سے بالاتر ہو کر پوری ملت کیلئے کام کرنا ہے؛ قوم کی گالیاں سن کر ان ہی کیلئے کام کرنا ہے، جمعیۃ علماء یہ ہمارے اکابر کا ورثہ ہے؛ بزرگوں کی امانت ہے؛ اور جمعیۃ علماء ہند نے ملک کی ترقی اور ہندوستان میں اسلام کی بقاء کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، آج بھی ملک اور مسلمانوں کے سامنے سنگین چیلنج ہے، یہی وجہ ہے کہ امیرالہندحضرت حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم نے ملک میں امن وشانتی بھائی چارگی کی فضا کو عام کرنے کے لئے پوری ملک میں گنگا جمنی تہذیب کے نام پر 500 سے زائد اجلاس منعقد کئے، جس کے بہترین نتائج پورے ملک میں ظاہر ہوئے ہیں،

بہت سوں کی ذہن سازی ہوئی ہے، بہت سے برادران وطن کے نطریات میں تبدیلی آئی، نائب صدر جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ وآندھرا حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب مدظلہ نے کہا کہ میدک شہر کے متحرک فعال سرگرم مخلص نوجوان فاضل عالم محترم مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری مدظلہ ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کا جمعیۃ علماء ہند جیسی باوقار تنظیم کا ضلعی صدر منتخب کیا جانا ملک وملت اور خاص طور پر ضلع میدک کے لئے خوش آئند اور بہتر ثابت ہوگا؛

محترم مولانا ذاکر حامی صاحب نے حضرت مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صاحب کو جمعیۃ علماء ہند کا ضلعی صدر منتخب کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقیناً ان سے بہتر اس عہدہ کے لیے کون موزوں تھا، سابق میں سرزمین میدک میں آپ کی ملی، سماجی علمی اور رفاہی خدمات اور آپ کے صدارت صفا بیت المال کے دور میں صفا بیت المال نے ضلع بھر میں جو خدمات کی ہیں اور رفاہی کاز کو اپنا اوڑھنا بچھونا بناکر صفا بیت المال کو پروان چڑھایا ہے، وہ تاریخ کے سنہرے ابواب میں درج ہوچکا ہے،

جناب افسر علی صاحب نے مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات پیش کیں ہیں، حافظ شیخ محمد ندیم صاحب نو منتخب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میدک نے کہا کہ جمعیۃ علماء خصوصا دور حاضر میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کی روحانی قیادت میں امت مسلمہ کی درست رہبری