یوم اطفال پر پیغام اطفال بیاد جدید بھارت کے عظیم معمارپنڈت جواہر لعل نہرو

تازہ خبر تلنگانہ

عکاشہ عفیف۔ اسامہ ظریف۔ نہدیہ شازم متعلمین کریسنٹ اسکول قلعہ روڈ نظام آباد
نظام آباد:12؍نومبر
(پریس نوٹ)
تلنگانہ ایک مسلمہ حقیقت ہیکہ آج کے بچے کل کے جوان اور ملک کامستقبل کہلاتے ہیں اگر آج یہ تعلیم وتربیت کے میدان میں جفاکشی محنت ومجاہدے کریں گے تو کل اپنے ملک وملت اور انسانیت اور پوری قوم کے لئےکچھ کرگذرنے کے لائق وقابل بنیں گے اسی بات کے پیش نظر ہرسال پنڈت جواہر لعل نہرو جی کی یوم پیدائش 14/نومبر کو ہمارے ملک بھارت میں یوم اطفال منایاجاتا ہے جس کا مقصد بچوں اور معصوموں میں ہمت وحوصلہ پیداکرنا ان کی مختلف صلاحیتوں کو مہمیز کرنا ہوتا ہے بچوں کی پرورش ان کی صحت وسلامتی اور فلاح وبہبودی بچوں کے حقوق اور حوصلہ افزائی کے لئےءدنیا کے مختلف ممالک میں مختلف تواریخ کو یوم اطفال منایاجاتاہے

یوم اطفال بچوں کے لےء ایک عید سے کم نہیں ہوتا ہے پنڈت جواہر لعل نہرو جہاں ہمارے ملک کے ایک عظیم راہ نماوفکرمندلیڈراور ملک کے سب سے پہلے وزیراعظم تھے وہیں ان کا خواب تھا کہ اس ملک کی تقدیر کو سنواریں اورجگائیں ملک کا مستقبل روشن وتابناک کریں جس کےلئے وہ بچوں سے انتہای والہانہ جذباتی تعلق رکھتے اور پیارومحبت کے نام سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں

اسی وجہ سے ان کی یوم پیدائش کو ہمارے ملک میں یوم اطفال کے نام سے موسوم کرکے بچوں ہی میں آگے بڑھنے اور لگن سے پڑھنے کہ غرض سے مختلف پروگرام منعقدکےء جاتے ہیں محبت سے بچے ان کو چاچانہرو کے نام سے بھی یادکرتے ہیں اور دنیا ان کو ان کے عالمی امن امان کے لےء کےء گےء کارہاے نمایاں کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کرتی ہے یوم اطفال ہر سال ہمارے ملک میں بھی منایاجاتا ہے مگر اس کے مقاصد کی جانب بہت کم ہی توجہ دی جاتی ہے

اس موقع پر ہم اپنے اسکول( کریسنٹ ہای اسکول قلعہ روڈ نظام آباد )کی جانب سے اپنے دوست احباب اور ساتھیوں نیز اس ملک میں چاچانہرو کے نظریات سے اتفاق کرنے والے ہر عام وخاص انسان اور والدین وسرپرستوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ یوم اطفال کے موقع پر بطورخاص ہم بچوں کو اپنی قیمتی زندگی کی اہمیت کوسمجھتے ہوےصحت اور تعلیم اور حقوق اطفال کو ذہن نشیں کرنا چاہیے

ہمیں یہ بھی یاد دلایا جاتا ہیکہ بھارت کے قانون کے مطابق 14 سال تک تعلیمی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جس کا ہمیں بھرپور فائدہ اٹھاکر پوری لگن وجستجو سے حصول علم میں لگنا چاہیے ہمیں واقف کرایاجاتاہیکہ14 سال سے کم عمر والے بچوں کو کسی بھی قسم کے کام یامزدوری پر رکھ کر ان کو تعلیم سے محروم اور دوررکھنا جرم ہے یوم اطفال کامقصد بھارت کے ہر شہری بطور خاص بچوں میں حب الوطنی کوفروغ دینا ہوتا ہے

سماج کے ہرطبقہ سے محبت واخوت اور انسانیت کی بنیاد پر بھای چارہ کو عام کرنا بھی چاچانہرو کے اصولوں اور اہداف میں سے ایک ہدف تھا جس کو آج کے بھارت میں یکسر فراموش کرکے تعصب وفرقہ پرستی کو عام کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہےہم اللہ تعالی سے دست بدعاء ہیں کہ اس ملک اور یہاں کے رہنے والوں کے دلوں سے مذہبی منافرت کو ختم فرماے اور سب کو مل کر ملک وملت کی تعمہر وترقی اور تعلیم وروزگارپر توجہ دینے کی توفیق عطاء فرمائے۔