ضلع کلکٹر جگتیال کا معائنہ
جگتیال12؍نومبر
(زین نیوز)
ضلع کلکٹر جی روی ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ ضلع جگتیال کے مستقر میں تعمیر کی جارہی میڈیکل کالج کی عمارت کے تعمیری کام کی مارچ 2022 کے آخر تک تکمیل کی جائے۔
آج بروز جمعہ ضلع جگتیال مستقر میں زیر تعمیر میڈیکل کالج،سی ایم ایچ اسپتال سے متعلقہ تعمیری کاموں کا ضلع کلکٹر نے معائنہ کیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ آئندہ تعلیمی سال سے اس کالج کا افتتاح کیا جائیگا۔

سال اول کی جماعتوں کے انعقاد کیلئے تعمیری کاموں کی تکمیل کرتے ہوئے استعمال کیلئے پیش کیا جائے۔ضلع میں میڈیکل کالج کی عمارت کو عارضی طور پر تعمیر کرنے کیلئے حکومت نے 11.5 کروڑ روپئے منظورکیے ہیں۔جسکی عاجلانہ تکمیل کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔
ضلع میں ایم سی ایچ کی وسعت کی سمت حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ضلع جگتیال میں موجود ایم سی ایچ 330 بستروں پر مشتمل دواخانے میں تبدیل کیا جائیگا۔جسکی تعمیر کیلئے 61 کروڑ روپیوں کی لاگت سے ایک اور منزل کی تعمیر کی جارہی ہے۔

جہاں پہلے 250 بستروں کی استطاعت تھی جسکے بعد میں 80 بستروں کی مزید سہولت دستیاب ہوگی۔ ضلع کلکٹر نےان کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ایم سی ایچ کی وسعت سے متعلقہ کاموں میں معیار سے متعلق کہیں بھی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا ہے۔
مابعد ضلع کلکٹر نے دواخانے میں قائم کئے گئے اناٹمی ہال کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ای ای سرینیواس، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سدکشنا دیوی،آر ایم او کرشنا،اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔