دبئی: 5؍جنوری
سعودی شوریٰ کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سربراہ مملکت شاہ سلمان کی ترجیحات میں خلیجی اتحاد سب سے آگے ہے۔ شاہ سلمان نے خلیجی اتحاد اور خلیجی تعاون کونسل کے تسلسل کو اپنی ترجیحات میں اولین ترجیح دی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی ایک رپورٹ میں عبداللہ الشیخ نے کہا کہ اس خطے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، جن کے لئے تعاون کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے دسمبر2020 میں جی سی سی کے اتحاد سے وابستگی کی تصدیق کی تھی۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سنہ1981 میں جی سی سی کے قیام کے بعد سے مملکت نے متوازن طرز عمل اختیار کیا ہے، جس نے ہر کوشش اور ہر اس اقدام کی حمایت کی تھی۔ جس نے مشترکہ اہداف اور خواہشات کے حصول میں معاون کردار ادا کیا تھا۔ترجمان نے سعودی کی طرف سے شائع ایک بیان میں کہا ہے کہ ’جی سی سی ممالک کے اتحاد کی حیثیت سے مملکت نے کام کے عمل میں درپیش مختلف رکاوٹوں، اختلافات اور پیشرفتوں پر قابو پانے کی کوشش کی ہے، چاہے وہ نقطہ نظر کے لحاظ سے ہو یا عملی طور پر ہو‘۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی پالیسی نے جی سی سی ممالک کے اتحاد کا تحفظ اور خلیجی ریاستوں کے مابین تنازعات کے حل پر زیادہ زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ عرب، اسلامی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تعاون کے تسلسل کو یقینی بنادیا وہے۔ترجمان نے آخر میں کہا کہ سعودی عرب کا واحد مقصد جی سی سی ممالک کے درمیان اتحاد اور ان کے مابین تنازعات کا حل پیش کرنا ہے‘۔
