جگتیال5؍جنوری:
زین نیوز
تعلیمی سال 21-2020 کیلئے خانگی و سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کیلئےآن لائن رجسٹریشن کیلئےبتاریخ 15/فبروری/2021 تک درخواستوں کی حصولی کی تاریخ میں توسیع ضلعی عہدیداربرائے محکمہ درج فہرست طبقات،جگتیال نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا ہےکہ تعلیمی سال 21-2020 میں ضلع جگتیال کے سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ایس سی /ایس ٹی/ بی سی/ای بی سی/معذورین/ و اقلیتی طلباء کیلئے بذریعہ آن لائن پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے ادخال اور رینیول کیلئے بتاریخ 15/فبرری/2021 تک تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔ضلع جگتیال سے متعلقہ سرکاری و خانگی کالجوں میں زیر تعلیم ایس سی /ایس ٹی/ بی سی/مینارٹی /ای بی سی/معذور طلباء سے درخواست فارم ای پاس ویب سائیٹ کے ذریعہ داخل کرنے کی گذارش کی جاتی ہے۔کالج پرنسپل سے بھی گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے طلباء کو اسکالر شپ کے ادخال کیلئے رہنمائی کریں ۔نوٹ:- اہلیت رکھنے والےطلباء کی تعلیمی سال 18-2017 ،19-2018 ،20-2019 سے متعلقہ زیرالتؤاء درخواستوں کو فوری دفتر میں پیش کیا جائے۔ناکام اور حاضری کا کم فیصد رکھنے والے طلباء اور دیگر وجوہات کی بناء پر کالج لاگ ان میں زیرالتؤاء درخواستوں کو فوری نکال دیا جائے۔۔اسکالر شپ کے ادخال کیلئے مندرجہ ذیل ویب سائیٹ https://telanganaepass.cgg.gov.in پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔دیگر تفصیلات کیلئے 9014069939 یا 9951723628 پر رابطہ کریں ۔
