نئی دہلی :13؍جنوری
(اے ایم این ایس)
دھرم سنسد نفرت انگیز تقریر کیس میں پہلی گرفتاری میںوسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو جمعرات کو ہریدوار ضلع کے روڑکی سے گرفتار کیا گیاہےمرتدوسیم رضوی جواپنا مذہب تبدیل کر کے جتیندر تیاگی بن گیا تھا کو اتراکھنڈ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ہریدوار کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) یوگیندر راوت نے بتایا کہ وسیم رضوی کو نرسن بارڈرروڑکی سے گرفتار کیا گیا ہے۔اس کیس میں یہ پہلی گرفتاری ہے
یوگیندر راوت معلومات کے مطابق جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی کو ہریدوار میں دھرم سنسدپروگرام میں ایک خاص برادری مسلمانوں کے خلاف نفرت ‘ اشتعال انگیز تقریراور قتل عام کی دھمکیاں دینے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام ہےکچھ دن پہلے ایک مقامی باشندے کی شکایت پر نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں ہریدوار کوتوالی پولیس نے 153A کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

ہریدوار کوتوالی میں جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی، سادھوی اناپورنا سمیت کئی دوسرے سنتوں کے نام پر153A کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ہری دوار پولیس نے جتیندر سنگھ تیاگی کو نرسن بارڈر سے گرفتار کیا۔ پولیس تھوڑی دیر میں جتیندر سنگھ تیاگی کے ساتھ ہریدوار کوتوالی پہنچ جائے گی۔
سوامی یتی نرسمہانند سرسوتی جیتندر سنگھ تیاگی کے ساتھ موجود ہیں۔ معلومات کے مطابق اس معاملے میں پولیس نے صرف جتیندر سنگھ تیاگی کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی گڑھوال منڈل کرن سنگھ ناگنیال نے بتایا کہ وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو نرسن بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے کوتوالی لے جایا جائے گا اور اس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔